Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 19, 2020

یوگی حکومت میں جرائم کا گراف مسلسل بڑھتا جارہا ہے:سابق رکن پارلیمنٹ۔

مین پوری ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /حافظ محمد ذاکر۔
==============================
سابق ممبر پارلیمنٹ تیج پرتاپ یادو نے قصبہ میں منعقدہ ایک ازدواجی تقریب میں شرکت کی،اس موقعہ پر انہونے کہا کہ یوگی حکومت کا بجٹ عام لوگوں کے لئے کسی مزاق سے کم نہیں ہے،انہو نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کاشی کو ٹوکیو بنا نے کے وعدہ کیا تھا،جبکہ ابھی تک کاشی شہر کی سڑکیں بھی گڈھا مکت نہ ہو پائیں،اسی طرح گنگا صفائی کا وعدہ بھی وزیر اعظم کا ٹائیں ٹائیں فش ثابت ہوا،گنگا نہر میں ابھی بھی شہروں کی گندگی مستقل گر رہی ہے، حکومت گنگا کی صفائی کے نام پر سرکاری پیسہ کا بیجا استعمال کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کی یوگی جی کی حکومت نے جو عوام سے وعدے کئے تھے وہ اب تک مکمل نہ ہو سکے،گڈھوں سے پاک سڑکوں کا منصوبہ صرف کاغذوں تک ہی محدود ہے۔
حکومت کے الفاظ محض بیان بازی کے سوا کچھ نہیں ہیں،جو ہماری سماجوادی پارٹی کے اقتدار میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں، یوگی حکومت صرف انہیں نئے نام دینے میں مصروف ہے،یوگی حکومت نے نیا کچھ کر کے نہیں دکھایا، 100 نمبر کو 112 میں تبدیل کرنے سے کیا جرم کم ہو جائیںگے،؟جو گاڑیا سماجوادی پارٹی کے اقتدار میں تھیں آج بھی ان کی وہی حالت ہے،خستہ حالت ہو نے کے بعد بھی ان پر کام تک نہیں کیا جارہا ہے، مجرمانہ شبیہ والے لوگ مسلسل اپنی کوششوں میں مصروف ہیں،ریاست میں جرم بڑھ رہا ہے، ایک مشہور وکیل کو فیروزآباد میں اغوا کیا گیا، بڑے شہروں میں، قتل، عصمت دری جیسے سنگین جرائم کا گراف مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔
یوگی حکومت ریاست میں پانی کے بڑھتے ہوئے سطح کے بحران کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہے، نہ ہی تالابوں سے غیر قانونی پابندیاں دور کی جارہی ہیں، اور نہ ہی آنے والے موسم گرما میں تالابوں کو پُر کرنے کا کوئی انتظام کیا جارہا ہے، یوگی حکومت کے فیصلوں اور پالیسیوںکی وجہ سے نوجوان بے روزگار ہورہاہے، انہوں نے یوگی حکومت کو ہر محاذ پر مکمل طور پر ناکام قرار دیا،اس موقع پر سابق وزیر آلوک کمار شاکیہ، عبد السلام، سورب یادو، عامر ریاض، اجے یادو، اوم شرن یادو، یوگیندر پال، رشی یادو، سریندر والمکی وغیرہ موجود تھے۔