Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 19, 2020

جمعیت علماء لیگل سیل کو ملی بڑی کامیابی ، امروھہ میں گرفتار ھونے والوں کی ضمانت عرضی منظور ۔

امروہہ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /١٩ فروری ٢٠٢٠۔
==============================
جمعیت علماء امروھہ لیگل سیل  کے زیر اھتمام قانونی مدد فراھم کرنے والے وکلاء کو اس وقت بڑی کامیابی ملی جب ضلع جج صاحب نے گذشتہ دنوں شھریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے کی وجہ سے گرفتار ھونے والے ۱۲ / نوجوانوں کی ضمانت عرضی قبول کرلی ۔
    رھائی پانے والے نوجوانوں کے نام ھیں : شاھزیب ، مقیم ، طیب ولد محمد بلال ، طیب ولد احمد منا ، فرمان ، شاداب ، اکبر ، عفان ، نواب ، ساجد ، طلحہ ، شھاب الدین ۔
   جمعیت علماء کی طرف سے ایڈوکیٹ مراد عارف اور سلیم خان ایڈوکیٹ نے بحث میں پوری تیاری کے ساتھ حصہ لیا اور پرزور انداز میں سرکاری وکیل کے دعوے کو چیلنج کرتے ھوئے کہا کہ بغیر کسی ثبوت کے نوجوانوں کے خلاف مقدمہ دائر کرکے جیل بھیجا گیا ھے جب کہ ان کا ریکارڈ بھی مجرمانہ نہیں رھا ھے ، ضلع جج نے سرکاری وکیل سے جب جرح کی تو وہ اطمینان بخش جواب نہ دے سکے اور گرفتار شدگان میں کس کا کیا کردار رھا اس کو ثابت نہیں کر سکے ، جج صاحب کا کہنا تھا کہ ۲۰ دسمبر کو پیش آنے والے واقعہ کے پیچھے ایک  بھیڑ تھی اس میں مخصوص لوگوں کو قصور وار قرار نہیں دیا جاسکتا نیز ان نوجوانوں کا ریکارڈ بھی مجرمانہ نہیں ھے اور ان کے خلاف ٹھوس ثبوت بھی نہی پیش کیا گئے اسلئے ان کی ضمانت عرضی قبول کی جاتی ھے ، سرکاری وکیل نے جب یہ کہا کہ ان کے خلاف املاک کو نقصان پہنچانے کا معاملہ بھی درج ھے اور ان سے نقصان کی تلافی کا مطالبہ کیا جا رھا ھے تو جج صاحب نے ھائی کورٹ کے فیصلہ کا حوالہ دیتے ھوئے سخت لہجہ میں کہا کہ اس سلسلہ میں انتظامیہ کو کسی کے پاس نوٹس بھیج کر تلافی کا مطالبہ کرنے کا کوئی حق نہیں ، ھائی کورٹ کا اس معاملہ میں اسٹے آچکا ھے اس لئے آپ کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ۔
   جمعیت علماء شھر امروھہ کے اراکین ، اھالیان شھر اور معروف عالم دین مفتی محمد عفان منصور پوری صاحب نے آج کے فیصلہ پر خوشی کا اظھار کرتے ھوئے نوجوانوں کو مبارکباد دی ھے اور  اسے انصاف کی جیت قرار دیا ھے اور رب ذوالجلال کا شکر ادا کرتے ھوئے اس معاملہ میں کسی بھی اعتبار سے  دلچسپی لینے والے لوگ خصوصا وکلاء حضرات کا شکریہ ادا کیا ھے جنہوں نے پوری محنت و لگن کے ساتھ کیس کی پیروی کی اور کامیاب انجام تک پہنچایا ۔

جاری کردہ، جمعیت علماء امروہہ،