Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 13, 2020

یوم جمعہ۔۔آج سورة کہف کی تلاوت اور درود پاک کا اہتمام و التزام کریں۔

از/توقیر بدر القاسمی /صداٸے وقت
=========================
احباب ہم سب کے لیے یہ بڑا با برکت دن ہے.آج ہمیں جمعہ کی تیاری کے ساتھ ساتھ سورہ کہف کی تلاوت کا بھی التزام واهتمام کرنا چاہیے.
حدیث پاک میں اسکی بڑی فضیلت آئ ہے.چنانچہ حضرت عمر کی روایت میں آتا ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن سورہ کہف کی تلاوت کرتا ہے.اسکے قدم کے نیچے سے لیکر فضائے آسمان تک ایک ایسی روشنی چمکتی ہوئی ہوتی ہے جو کل روز قیامت اسکے لیے( تاریکی میں) روشنی کا کام دے گی.اور اس جمعہ سے اگلے جمعہ کے بیچ کے گناہ معاف کردیے جاتے ہیں. یعنی اسکی برکت سے بندہ ان ایام میں گناہوں سے بچا رہتا ہے.نیچے اہل علم ملاحظہ فرمائیں!

*"من قرأَ سورةَ الكهفِ يومَ الجمعةِ سطعَ له نورٌ من تحتِ قدمِهِ إلى عنانِ السماءِ يُضئ له يومَ القيامةِ وغفرَ له ما بين الجمعتينِ"*
الراوي:عمر بن الخطاب
المحدث:السيوطي-المصدر:البدور السافرة -الصفحة أو الرقم:249خلاصة حكم المحدث:إسناده لا بأس به.
اسی کے ساتھ ساتھ جمعہ سید الایام یعنی دنوں کا سردار کہلاتا ہے.چناچہ اس دن سبھی نبیوں کے سرادر سیدالانبیاء حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ و سلم پر کثرت درود شریف کا اہتمام بھی کرنا چاہیے!
ترمذی کے علاوہ سبھی سنن میں درج ذیل حدیث موجود ہے.حضرت اوس بن اوس رض صحابی رسول ہیں وہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنی امتی کو ہدایت کرتے ہوئے فرمایا"سارے دنوں میں جمعہ کا دن سب سے افضل دن ہے،اسی دن حضرت آدم پیدا کیے گئے،اسی دن انکی وفات ہویی،اسی دن صور پھونکا جایے گا اور اسی دن سبھی مخلوق پر بیہوشی طاری ہوگی! لہذا اس دن کو مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو، کیونکہ یہ درود مجھ پر پیش کیے جائیں گے"!

*"عن أوس بن أوس-عن النبي-صلى الله عليه وسلم-قَالَ«إِنَّ مِنْ أَفْضَلِ أَيَّامِكُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فِيهِ خُلِقَ آدَمُ عَلَيْهِ السَّلاَمُ وَفِيهِ قُبِضَ وَفِيهِ النَّفْخَةُ وَفِيهِ الصَّعْقَةُ فَأَكْثِرُوا عَلَىَّ مِنَ الصَّلاَةِ فَإِنَّ صَلاَتَكُمْ مَعْرُوضَةٌ عَلَىَّ»*
سنن نسائی(رقم الحدیث 1385/باب اکثار الصلاة علی النبی یوم الجمعة)

_*اپنی دعاؤں میں راقم کو بھی یاد رکھیں!آپ سبھی کی دعاؤں کا طالب!*_

*توقیر بدر القاسمی ڈائریکٹر المرکز العلمی للافتا والتحقيق انڈیا سوپول دربھنگہ بہار انڈیا*