Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 13, 2020

یکم اپریل سے مہاراشٹرمیں این پی آر پر عمل آوری؟

ممبٸی۔۔۔ مہارشٹر /صداٸے وقت /ذراٸع /نماٸندہ۔/١٣ فروری ٢٠٢٠۔
==============================
ملک بھر میں فی الحال سی اے اے ‘ این آر سی اور این پی آر کے خلاف بڑے پیمانے پراحتجاج جاری ہے ۔ایسے میں مرکزی حکومت نے واضح کیا کہ ملک میں اپریل سے این پی آر یعنی نیشنل پاپولیشن رجسٹر پر عمل آوری کی جارہی ہے ۔ ملک کی بیشتر ریاستوں نے یکم اپریل سے اپنی ریاستوں میں این پی آر پرعمل آوری کے لئے سرکاری احکامات جاری بھی کردئےے ہیں۔
ایسے میں ریاست مہاراشٹرمیںبھی یکم مئی 2020ءسے این پی آ ر پر عمل آوری کی سرکاری سطح پر اطلاعات مل رہی ہیں اور کچھ ریاستی و قومی سطح کے اخبارات میں اس طرح کی خبریں بھی شائع ہوئی ہیں ۔البتہ ریاستی حکومت نے باضابطہ طور پر سرکاری جی آرابھی تک جاری نہیں کیا ہے مرکزی محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے بموجب مہاراشٹرمیں یکم مئی 2020 تا15جون تک مکانات کے اندرج کے ساتھ ساتھ این پی آر کا کام بھی شروع ہو جائے گا۔
دوسری جانب ریاست مہاراشٹر کے اساتذہ کی گرمائی تعطیلات کو منسوخ کرکے اساتذہ کو ہیڈکوارٹر نہ چھوڑنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ اتناہی نہیں صدر مدرسین کو سختی کے ساتھ پابندکیاگیا ہے کہ وہ اساتذہ کو ہیڈ کوارٹر نہ چھورنے کی ہدایت دیں ۔اگر اس احکام کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو متعلقہ صدرمدرسین کے خلاف کاروائی کااشارہ بھی دیاگیا ہے ۔ مرکزی حکومت نے این پی آر پر ملک گیر سطح پر اپریل تا ستمبر تک آوری کررہی ہے ۔ این پی آر میں اس مرتبہ 31سوالات پوچھے جارہے ہیں جس کے جوابات دینا مشکل ہے ۔ این پی آر کو این آر سی کی دوسری شکل بتایا جارہا ہے ۔اس سے قبل مردم شماری کے سوالات اور خاکہ بالکل آسان تھا جس میں معلومات دینا آسان بھی تھا لیکن این پی آر میں سوالات 31کردئےے گئے ہیں اوربعد میں ڈاکیومنٹس بھی مانگے جانے کی اطلاعات ہیں ۔ اسلئے سی اے اے ‘این آر سی اور این پی آر کے خلاف ملک گیر سطح پر احتجاج جاری ہے ۔ریاستی حکومت این پی آر پر عمل آوری کرتی ہے یا نہیںاس پر سبھی کی نگاہیںمرکوز ہے ۔