Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 13, 2020

عالمی یوم ریڈیو آج مورخہ ١٣ فروری کو منایا گیا۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /نماٸندہ /١٣ فروریس ٢٠٢٠۔
==============================
اقوام متحدہ کی تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکو کے مطابق ہر سال 13 فروری کو ریڈیو کا دن منایا جاتا ہے۔ ۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یونیسکو کے ممبر ممالک نے 2011 میں  ریڈیو کا عالمی دن منانے کی قرارداد پیش کی تھی جسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2012 میں بین الاقوامی دن کے طور پر اپنایا۔ اس طرح 13 فروری عالمی یوم ریڈیو بن گیا۔میڈیا نے مزید بتایا کہ ریڈیو انسانیت کو اپنے تمام تنوع میں منانے کا ایک طاقتور ذریعہ اور عالمی سطح پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والا وسیلہ ہے۔ وسیع تر سامعین تک پہنچنے کی اس انوکھی صلاحیت کا مطلب ہے کہ ریڈیو معاشرے کے تنوع میں ایم کردار ادا کرسکتا ہے۔
ہندوستان میں بھی قومی یوم ریڈیو منایا گیا ۔وزیر اعظم مودی نے اس موقع پر ٹویٹ کرکے ریڈیوز کے اہلکار کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ بھی ریڈیو کے ذریعہ پروگرام ”من کی بات “ سے اپنی باتوں کو دوردراز علاقوں تک پہنچانے کا کام لٸیے ہیں۔
ریڈیو آج بھی خبروں کی ترسیل کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔اس کے علاوہ دوردراز پہاڑی و برفیلے علاقوں میں خبر حاصل کرنے کا اور تفریح کا ذریعہ ہے۔
فوجی اعتبار سے بھی ریڈیو کی افادیت بہت ہے۔پیغامات و فوجی ہدایات کی ترسیل تیز رفتاری سے فوجیوں میں پہنچانے کا بھی کام لیا جاتا ہے۔