Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 13, 2020

ممبئی: شاہین باغ کے احتجاجیوں کے خلاف 149 کی دفعہ کے تحت درج معاملات کو واپس لینے کا مطالبہ۔

ممبئی پولیس کے ذریعے تقریباََ تین سو کے قریب لوگوں کو 149 کا نوٹس دیا گیا ہے اور 9 لوگوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 107 کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
ممبئی۔/صداٸے وقت /نماٸندہ / ذراٸع ۔
==============================
 این آر سی اور شہریت ترمیمی  قانون کے خلاف ممبئی کے شاہین باغ میں جاری احتجاج میں شامل ہونے والے احتجاجیوں کو ممبئ پولیس نے 149 کا نوٹس دیا ہے۔ ممبئی پولیس کے ذریعے تقریباََ تین سو کے قریب لوگوں کو 149 کا نوٹس دیا گیا ہے اور 9 لوگوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 107 کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ مسلم سماجی کارکنان اور سیاست دانوں کی جانب سے ممبئی پولیس اور ریاستی حکومت سے احتجاجیوں کے خلاف درج 149 کے معاملات کو واپس لینے کے متعلق دباؤ بنایا جارہا ہے۔
ممبئی پولیس کمشنر سنجے بروے سے ملاقات کرنے والے ایک وفد نے خواتین احتجاجیوں پر 149 کے تحت کاروائی نہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ کانگریس لیڈر اور سابق رکن اسمبلی یوسف ابرہانی نے  صحافیوں کو بتایا کہ پولیس کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے خواتین احتجاجیوں کے خلاف نوٹس کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔ سماجی کارکن سلیم الوارے کے مطابق پولیس کمشنر نے احتجاج کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا بھی مشورہ دیا ۔
کانگریس لیڈر اور اسلام جمخانہ کے صدر یوسف ابرہانی کے مطابق مہاراشٹر کمشنر نے کاروائی نہ کرنے کی طرف اشارہ دیا۔ ممبئی مہاراشٹر کانگریس کے اقلیتی شعبہ کے نائب صدر اور مرکزی حج کمیٹی کے رکن ابراہیم بھائی جان نے بھی وزیر داخلہ سے ملاقات کرتے ہوئے این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پورے مہاراشٹر میں درج مقدمات کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ ممبئی کے شاہین باغ میں جاری احتجاج میں شرکت کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ پولیس ان پر احتجاج کو ختم کرنے کیلئے دباؤ بنارہی ہے اسی سلسلے میں پولیس احتجاجیوں پر مقدمات درج کررہی ہے ۔
احتجاج میں شامل سماجی کارکن فیروز میٹھی بور والا نے کہا کہ ممبئی پولیس ممبئی باغ کے احتجاج کو ختم کرنے کی پوری کوشش میں ہے۔ ممبئی باغ میں جاری احتجاج آج 17 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے اور جب تک احتجاجیوں کے مطالبات کی تکمیل نہیں ہوتی احتجاج جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ احتجاج میں شامل ایک احتجاجی نے کہاکہ ابھی تک 90 کے قریب احتجاجیوں کو پولیس نے 149 کا نوٹس دیا ہے اور 9 کے قریب لوگوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 107 کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔