Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 20, 2020

سمودھان کو بچائیں گے کاغذ نہیں دکھائیں گے کے نعرے کے ساتھ گھر گھر پوسٹر چپکا کر شروع کی بیداری مہم.

سمودھان کو بچائیں گے ہم کاغذ نہیں دکھائیں گے کے نعرے کے ساتھ کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود نے بھوپال میں شروع کی مہم

بھوپال۔مدھیہ پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /٢٠ فروری ٢٠٢٠۔
==============================

 بھوپال میں سی اے اے، این آرسی اور این پی آر کے خلاف اقبال میدان میں ستیہ گرہ پچھلے 51 دن سے تو جاری ہے۔ وہیں، دوسری جانب بھوپال سینٹرل سے کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود نے اسے لیکر عوامی سطح پر بیداری مہم شروع کردی ہے۔ عارف مسعود نے بھوپال جہانگیر آباد کی دلت بستی باپو کالونی سے اپنی مہم کا آغاز کیا۔
عارف مسعود کے ساتھ بڑی تعداد میں تمام طبقات کے لوگوں نے شرکت کی اور شہریت ترمیمی قانون کو ملک کے آئین کے خلاف قرار دیا ۔جب کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود سے پوچھا گیا کہ صوبہ میں کمل ناتھ کی قیادت میں کانگریس کی حکومت ہے اور سی ایم کمل ناتھ کے اعلان کے باوجود این پی آر کو لیکر افسران کی تربیت جاری ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ اس کا جواب تو سی ایم کو دینا چاہیئے کہ ان کے اعلان کے بعد بھی تربیت کیسے جاری ہے ،جہاں تک ان کا تعلق ہے وہ عوام کے ساتھ مل کر اس سیاہ قانون کے خلاف ہر محاذ پر تحریک چلاتے رہیں گے ۔
بھوپال کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود کے ذریعہ ہر روز بھوپال کے کسی محلے میں این پی آر، این آر سی اور سی اے اے کے خلاف پوسٹر چپکا کر عوام کو بیدار کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا اور یہ سلسلہ بھوپال تک ہی نہیں بلکہ مدھیہ پردیش کے تمام اضلاع میں چلانے کا کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود دعوی کرتے ہیں۔