Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 26, 2020

جسٹس مرلی دھر کا تبادلہ ،اشتعال انگیز تقریر کرنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں کے خلاف ایف آئی آر درج نہ ہونے پر پولیس کو لگائی تھی پھٹکار

نئی دہلی۔۔/صداٸے وقت /ذراٸع / 27 فروری 2020۔
===============================
مرکزی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ کے جج ایس مرلی دھر کا تبادلہ پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ میں کئے جانے کی نوٹیفکیشن جاری کر دی ہے۔وزارت قانون و انصاف کی جانب سے بدھ کو دیر رات اس بابت نوٹیفکیشن جاری کی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق، صدر رام ناتھ كووند نے آئین کے آرٹیکل 222 کے تحت دیئے گئے حقوق کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستان کے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کے مشورہ پر جسٹس مرلي دھر کے تبادلہ کی منظوری دی ہے۔
سپریم کورٹ كلیجيم نے جسٹس مرلي دھر سمیت تین ججوں کے تبادلہ کی سفارش 12 فروری کو حکومت کو بھیجی تھی۔خیال رہے جسٹس مرلي دھر وہی جج ہیں جنہوں نے دہلی تشدد پر کل ہونے والی سماعت کے دوران اشتعال انگیز تقریر کرنے والے لیڈروں کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کئے جانے کو لے کر مرکزی حکومت اور پولیس کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔جس پر اپوزیشن سمیت ہر مکت فکر کے لوگوں نے ہائی کورٹ کے جج مرلی دھر کے اس فیصلے کو  صحیح قرار دیا تھاجس کے بعد مرکزی حکومت اپوزیشن کے نشانے پر آگئی۔