Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 26, 2020

سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان گرفتار

رام پور ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /٢٦ فروری ٢٠٢٠
==============================
سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور رام پور سے لوک سبھاکے ایم پی محمد اعظم خان کو ایک مقامی عدالت نے جعلی حلف نامے کے معاملے میں اگلے مہینےکی دو تاریخ تک کے لیے عدالتی تحویل میں لے لیا ہے۔ ان کی اہلیہ تنظیم فاطمہ اور بیٹےعبداللہ اعظم خان کو بھی نقلی دستاویزات کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔
اعظم خان کو ان کی اہلیہ تنظیم فاطمہ، جو رامپور سے رکن اسمبلی ہیں اور بیٹے محمد عبداللہ اعظم جو Suar سے MLA منتخب ہوئے ہیں، عبداللہ اعظم کی عمر کے دستاویزات میں دھوکہ دہی کے معاملے میں مقامی عدالت کے ذریعے ضمانت کی درخواست رد کیےجانے کے بعد تحویل میں لیا گیا ہے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت دو مارچ کو ہوگی۔×
واضح ہو کہ اس کے قبل اعظم خان کے اثاثے کی قرقی کی نوٹس بھیجی گٸی تھی ۔۔قرقی کی نوٹس کے بعد اعظم خان نے عدالت میں خود سپردگی کی۔۔۔گرفتاری سے بچنے کے لٸیے اعظم خان نے ہاٸی کورٹ کا بھی دورازہ کھٹکھٹایا مگر انھیں کہیں سے بھی کوٸی راحت نہیں ملی اور آخر میں ان کو جیل جانا پڑا۔