Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 12, 2020

تقریب بموقع تکمیل ناظرہ قرآن کریم ” قبا انٹرنیشنل اسکول “۔


اسرہٹہ آزاد شاہ گنج جونپور /اتر پردیش /صداٸے وقت /١٢ فروری ٢٠٢٠۔
==============================
آج بتاریخ 12 فروری 2020بروز بدھ قبا انٹر نیشنل اسکول میں بموقع  تکمیل ناظرہ قرآن شریف ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں 21 بچے و بچیوں نے قرآن کریم کی سورتیں پڑھ کر اپنا اپنا قرآن ناظرہ مکمل کیا، جسمیں مہمان خصوصی کے طور پر مدرسہ عربیہ بیت العلوم سرائےمیر کے شیخ الحدیث و ناظم 
اعلی حضرت موالنا مفتی احمدہللا صاحب پھولپوری نے شرکت کی، اس موقع پر انہوں 
نے فرمایا : 
"قرآن پڑھنا اور اچھے طریقے سے پڑھنا یہ بہت ہی اچھی بات ہے، 
 علم کوٸی بھی ہو عصری ہو یا دینی جب تک اس میں محنت کے ساتھ نہ لگا جائے گا اس کے اچھے ثمرات حاصل نہیں ہو سکتے، الحمد للہ قبا انٹرنیشنل اسکول میں عصری علوم 
کے ساتھ ساتھ دینی علوم کا بہت ہی اچھا انتظام موجود ہے، اسی لئے جو باتیں اسکول 
کے اندر آپ کو بتالئی جائیں دینی یا دنیاوی اعتبار سے اس کو عمل میں النے کی 
بھرپور کوشش کریں "۔ 
حضرت موالنا مفتی احمدہللا صاحب نے فرمایا علم کے ساتھ تربیت بہت ہی ضروری ہے جو چیزیں آپ پڑھیں اس کو عملی طور پر کرنے کی کوشش کریں،اسکول میں جو اچھا ئیاں سکھائی جارہی ہیں ان کو سیکھ کر اپنی زندگی میں داخل کرنے کی کوشش کریں ، آپ جو علم حاصل کر رہے ہیں اس کو اوال اچھے طریقے سے حاصل کیجیے،ثانیا وہ تمام چیزیں جو بتالئیں جائیں اس کو قبول کیجئے، بچوں کو نصیحت کرتے ہوئے حضرت موالنا نے فرمایا اچھائیوں کو قبول کیجئے اور برائیوں سے اپنے آپ کو کلی طور پر دور کرلیں، آخر میں حضرت موالنا نے فرمایا کہ آپ کسی بھی فیلڈ میں جائیں لیکن آپ کو اپنی اسالمی تہذیب اور کلچر کو نہیں چھوڑنا ہے۔ 
حضرت موالنا ریاض احمد صاحب کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔ پروگرام میں ادارہ ہذا کے چیئرمین ڈاکٹر ارشد صاحب ، مینیجر ابرار احمد صاحب ندوی، اورقبا انٹرنیشنل اسکول کے ایڈوائزر جناب محمدآزاد صاحب اورپرنسپل جاوید احمد صاحب کے علاوہ، ناظرہ مکمل کرنے والے بچے و بچیوں کے سرپرست اور علاقے کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی جن میں امام الدین صاحب بھرولی،ارشد بھائی پارہ کمال، ابوالعاص صاحب رفیع پوروغیرہم سرفہرست ہیں