Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 12, 2020

نربھیا کی ماں کورٹ روم سے یہ کہتے ہوئے نکل گئی کہ میں اب کورٹ سے یقین اور امید کھوچکی ہوں.

نٸی دہلی/ صداٸے وقت /ذراٸع /١٢ فروری ٢٠٢٠۔
=============================
 نربھیا کیس کی سماعت کافی دنوں سے چل رہی ہے،  نربھیا کے والدین انصاف کے لیئے عدالت کے چکر لگا لگا کر پریشان ہوگئے اسی لئے آج جب سپریم کورٹ میں سماعت چل رہی تھی اسی دوران نربھیا کی ماں کورٹ روم سے یہ کہتے ہوئے نکل گئی کہ میں اب کورٹ سے یقین اور امید کھوچکی ہوں، کورٹ کو سمجھنا چاہئے کہ مجرم اپنی چال بازی سے اس کیس کے فیصلے پر اثر ڈال کر تاخیر کرنا چاہ رہے ہیں،  اگر مجرم نئے وکیل لائے گا تو یہ کیس پھر شروع ہوگا ۔
واضح ہو کہ عصمت دری اور قتل کیس (نربھیا کیس ) میں چاروں ملزمان کو پھانسی کی سزا ہوچکی ہے۔سپریم کورٹ نے بھی اس سزا کی توثیق کردی ہے ۔صدر جمہوریہ کے پاس سے رحم کی اپیل بھی ٹھکراٸی جا چکی ہے۔چاروں کا ڈیتھ وارنٹ جاری ہوا تھا ۔دو بار پھانسی کی تاریخ ملتوی کی چکی ہے۔۔۔ملزمین اور ان کے وکلإ اپنے قانونی داٶ پیچ سے ابھی تک پھانسی کو التوا میں ڈالنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔