Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 12, 2020

اروند کیجری وال متفقہ طور پر ”وھایک دل “کے نیتا چنےگٸۓ۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت / ذراٸع /١٢ فروری ٢٠٢٠۔
==============================
ہندوستان کی دارالحکومت دہلی میں پھر سے عام آدمی پارٹی یعنی اروند کیجریوال کی  حکومت بننے جارہی ہے اور عام آدمی نے ۶۳ سیٹ جیت کر تیسری بار دہلی کی باگ ڈور سنبھالنے کے لیئے تیار ہے ، آج عام آدمی پارٹی کے نئے ایم ایل اے کی میٹنگ اروند کیجریوال کے گھر پر منعقد ہوئی ، اور اروند کیجریوال لجسلیٹیبھ پارٹی (ودھایک دل ) کے نیتا چنے گئے ہیں ، اور وہ وزیر اعلی کا حلف ۱۶ فروری کو لیں گے.
رسم حلف برداری رام لیلا میدان میں منعقد ہونے کے امکان ہیں۔۔عاپ کے ذراٸع کے مطابق رسم حلف برداری میں باہر کے کسی مہمان کو مدعو نہیں کیا جاٸے گا جبکہ مقامی لوگوں (دہلی) کے سیاستداں اور مخصوص شخصیات کو رسم حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لٸیے مدعو کیا جاسکتا ہے۔