Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 19, 2020

یوپی حکومت کی جانب سے پیش کئے بجٹ کو حزب اختلاف نے عوام کے ساتھ دھوکہ قرار دیتے ہوئے اِسے مایوس کن قرار دیا

دیوبند،19...اتر پردیش /صداٸے وقت / فروری (رضوان سلمانی)۔
===================(=======
گزشتہ کل ریاست اترپردیش کے وزیر خزانہ سریش کھنا نے یوگی حکومت کا چوتھا عام بجٹ اسمبلی میں پیش کیا۔یوپی حکومت کی جانب سے پیش کئے اس بجٹ کو حزب اختلاف نے عوام کے ساتھ دھوکہ قرار دیتے ہوئے اِسے مایوس کن اور عوام دشمن قرار دیا۔بجٹ کے سلسلہ میں اپنا رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سہارنپور کے ممبر پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ریاست کی بی جے پی حکومت کا یہ بجٹ جھوٹ کا پلندہ ہے۔کسانوں ، نوجوانوں سمیت سبھی طبقات کو اس بجٹ میں نظر انداز کیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ مکمل طورپر کسان مخالف عوام دشمن ہے، کسان بجٹ سے بڑی توقعات لئے بیٹھے تھے لیکن حکومت نے دھوکہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین طلاق والی خواتین کو ماہانہ پینشن دینے کی بات بی جے پی حکومت کررہی ہے، لیکن اس مہنگائی کے دور میں 500روپئے مہینہ میں کوئی بھی انسان گزربسر نہیں کرسکتا، حکومت نے خواتین کے ساتھ مزاق کیا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے سہارنپور شہر اسمبلی رکن سنجے گرگ کا کہنا تھا کہ جملوں والی بی جے پی کی یوگی حکومت نے بجٹ کو نوجوانوں کے بھلے ہی سودمند بتایا ہے مگر سچائی یہ ہے کہ بجٹ میں کسانوں ، نوجوانوں، بیروزگاروں اور خواتین کو دھوکہ دینے کا کام کیا ہے۔انہوں نے کہا ابھی زیادہ دن نہیں گزرے جب حکومت نے ہی بے روزگار نوجوانوں کے بارے میں اسی اسمبلی میں حقیقت سامنے رکھی تھی، اترپردیش کے وزیر سوامی پرساد موریہ نے بتایا تھا سرکاری فائلوں میں 7فرور ی تک بے روزگار نوجوانوں کی تعداد تقریباً 34لاکھ ہے۔ ساتھ ہی اسمبلی میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ اترپردیش میں تعلیم یافتہ روزگارنوجوانوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کسانوں کی جانب توجہ نہیں دے رہی ہے، وہ فاقہ کشی اورخودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔سماج وادی پارٹی کے سابق اسمبلی رکن معاویہ علی نے بجٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے صرف عوام کو گمراہ کیا ہے اور یہ بجٹ مکمل طورپر جھوٹ کا پلندہ ہے ۔ بجٹ میں حکومت کے بڑے بڑے دعوے اور وعدے صرف کاغذی ہیں۔ گزشتہ تین سالوں میں اس حکومت نے جنتا سے کیا ہوا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں برابر بے روزگاروں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے اور بی جے پی حکومتیں مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے لگی ہوئی ہیں، لیکن عوام بی جے پی حکومتوں کی حقیقت جان چکی ہے اور وہ آگے اُن کے بہکاوے میں نہیں آئیگی۔کانگریس کے سینئر لیڈر سعد صدیقی نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی صرف جھوٹ بولنے کا کام کرتی ہے۔ اس بجٹ میں ایسا کچھ نہیں ہے جس سے عوام کو راحت مل سکے۔ کسان، نوجوان، تاجر، متوسط افراد کے لئے اس بجٹ میں کوئی اعلان نہیں کیا گیاہے، عوام یوگی حکومت سے پریشان آچکی ہے، سکیورٹی کا دعوی کرنے بی جے پی حکومت میں ریاست میں جرائم کاگراف روز بروز تیزی سے بڑھ رہاہے۔ بی جے پی کے دیوبند اسمبلی رکن کنور برجیش سنگھ کا کہنا تھا کہ یوپی کا بجٹ نوجوانوں کے لئے ہے۔انہوں نے کہا بجٹ میں معاشرے کے تمام طبقات بہتری کے لئے مکمل انتظامات کئے ہیں۔ بجٹ ریاست کے لوگوں کے اعتماد پر پوری کھرا اُترا ہے۔اس بجٹ میں نوجوانوں، کسانوں اور خواتین سمیت تمام طبقات کا خیال رکھا گیاہے، بجٹ ریاست کی ترقی میں اہم کردار اداکریگا۔رامپور منیہاران اسمبلی رکن دیوندرر نم نے کہا کہ سرکار کا یہ بجٹ نوجوانوں، کسانوں، دلتوں اور پسماندہ طبقات کے ساتھ خواتین کی فلاح بہود کے لئے ہے، حکومت کا سب کا ساتھ سب کا وِکاس نعرے کولیکر ہی بجٹ تیار کیا گیاہے، اس بجٹ سے پوری ریاست کی ترقی ہوگی۔