Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 6, 2020

جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی انتظامیہ کی احتجاج کر رہے طلبہ سے شاہراہ خالی کرنے کی اپیل ،

یونیورسٹی کے رجسٹرار اے پی صدیقی کے ذریعہ جاری کی گئی اپیل میں کہا گیا ہے کہ تھانہ جامعہ نگر کے ایس ایچ او اوپندر سنگھ کے ذریعہ یونیورسٹی کو دہلی انتخابات کے تناظر میں بھیجے گئے خط کی بنیاد پر یہ اپیل جاری کی جارہی ہے ۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع / ٦ فروری ٢٠٢٠۔
==============================
جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی انتظامیہ نے گزشتہ 55 دنوں سے زیادہ وقت سے یونیورسٹی کے گیٹ نمبر7 پر احتجاج کر رہے طلبہ سے شاہراہ کو خالی کرنے کی اپیل کی ہے ۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار اے پی صدیقی کے ذریعہ جاری کی گئی اپیل میں کہا گیا ہے کہ تھانہ جامعہ نگر کے ایس ایچ او  اوپندر سنگھ کے ذریعہ یونیورسٹی کو دہلی انتخابات کے تناظر میں بھیجے گئے خط کی بنیاد پر یہ اپیل جاری کی جارہی ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کے مفاد میں ہے کہ وہ شاہراہ خالی کردیں ، کیونکہ کافی طویل عرصے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج چل رہا ہے ۔ یونیورسٹی کا مرکزی گیٹ نمبر7 جس کا استعمال الگ الگ طریقے سے کیا جاتا ہے ، اس میں رکاوٹ پڑ رہی ہے ۔
خط میں کہا گیا ہے کہ احتجاجی طلبہ کے علاوہ گیٹ نمبر7 پر علاقے کے دوسرے لوگ بھی موجود رہتے ہیں ، ایسے میں طلبہ کا تحفظ کرنا یونیورسٹی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج ہے ۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ  کے سرپرستوں اور والدین سے بھی اس معاملہ میں مدد حاصل کرے گی ۔
غور طلب ہے کہ تھانہ جامعہ نگر کے ایس ایچ او  اوپندر سنگھ  نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے رجسٹرار اے پی صدیقی کو خط لکھا تھا ، جس میں جامعہ کیمپس شاہراہ پر فائرنگ کی دو واردات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ دہلی انتخابات کے پیش نظر تحفظ اور سیکورٹی میں تعاون کرتے ہوئے یونیورسٹی مولانا محمدعلی جوہر شاہراہ کو احتجاجی طلبہ سے خالی کرائے۔ اس معاملے یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے جامعہ الومنائی کو بھی خط بھیجا گیا ۔