Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 2, 2020

ایصال ثواب کی مجلس منعقد۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
===========================
راشٹریہ سہارا اخبار اور نیوز چینل کے ضلع انچارج سید حسنین قمر دیپو کے والد مرحوم سید اقبال قمر کے ایصال ثواب کی مجلس شہر کے محلہ بلواگھاٹ میں امام باڑہ میر سید مرحوم میں منعقد مجلس کو خطاب کرتے ہوئے شیعہ جاگرن منچ کے قومی صدر مولانا حسن مہدی نے کہا کہ والدین کی خدمت کرنا سب سے بڑا ثواب ہے۔جس انسان نے اپنے والدین کی خدمت نہیں کی وہ دنیا میں بھی ناکام ہے اور آخرت میں بھی گناہ کا حقدار ہے۔

مولانا نے کہا کہ حضرت محمدصاحبؐ نے اپنی پیاری بیٹی فاطمہ زہراؓ کو اپنے جگر کا ایک ٹکڑا قرار دیا۔ حضرت فاطمہ کو تکلیف دینا رسول اللہ ؐ کو تکلیف دینا کے مساوی ہے۔اللہ کے رسولؐ نے اپنی بیٹی سے محبت کر پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ بیٹیاں جنت کا راستہ بھی ہیں اور ثواب کا زریعہ بھی۔اسلام کو ہم تک لانے والے اللہ کے رسولؐ کے دین کو بچانا اور ان کے راستہ پر چلنا ہی مسلمانوں کا اصل مقصد ہونا چاہیے۔دین محمدی کو پروان پر چڑھانے والے نام حضرت علیؓ ہے،اور دین اسلام کو بچانے والی بی بی فاطمہؓ نے معاشرے کے ہر پہلو کو اتنا اجاگر کیا ہے کہ خواتین سیرت فاطمہ اختیار کریں۔اس سے قبل مجلس کی سوزخوانی سید قیام رضا رضوی ساجد اور ان کے ہمنواں نے کیا۔اس موقع پر سید انجار قمر،صحافی حسنین قمر دیپو،سید افروز قمر،ہلال قمر،قیام رضا رضوی اور فرمان حیدر نے پرسا دیا۔