Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 2, 2020

بولیرو کی زد میں آنے سے موٹر ساٸیکل سوار دو نوجوان شدید زخمی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
===========================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے سوریش گاؤں کے قریب لکھنو۔بلیا شاہراہ پر دیر شام بلیرو کی زد میں آنے سے موٹرسائیکل سوار دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیاجہاں سے دونوں کو ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔

اطلاع کے مطابق سرپتہاں تھانہ حلقہ کے گھوری پور گاؤں رہائشی امت کمار20ولد رتن لال اور راہل22ولد رام سریش کسی تقریب میں شامل ہونے کیلئے شاہ گنج آئے ہوئے تھے جہاں سے دیر شام دونوں موٹرسائیکل سے واپس گھر لوٹ رہے تھے کہ جیسے ہی شاہراہ کے مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچے سلطان پور کی طرف سے آرہی تیز رفطار بلیرو نے موٹرسائیکل کو ٹکر مارتے ہوئے فرار ہو گئی جس کے سبب میں دونوں شدید زخمی ہو گئے۔راہگیروں کی اطلاع پر پہنچے مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے ایمبولنس کی مدد سے علاج کیلئے مقامی مردانہ اسپتال میں داخل کرایا جہاں حالت نازک دیکھ بہتر علاج کیلئے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔