Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 6, 2020

شہر دیوبند میں مولانا محمود مدنی کے لاپتہ ہونے کے بارے میں چسپاں ہوٸے پوسٹر۔۔۔

دیوبند۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع۔٦ فروری ٢٠٢٠۔
==============================
 جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سیکریٹری مولانا محمود مدنی کے رہائشی علاقہ کے قریب دیواروں پر " تلاش گمشدہ " کے پوسٹر چسپاں کر دیئے گئے،
 ذرائع کے مطابق مولانا محمود مدنی کے رہائشی علاقے دیوبند میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب  نامعلوم لوگوں نے دیوبند کے مخلتف دیواروں پر " تلاش گمشدہ " کے اشتہار بڑی تعداد میں چسپاں کردیئے، آنے جانے والے لوگوں کو پہلے تو کچھ سمجھ نہیں آیا پھر لوگ اس اشتہار کو دیکھ کر مسکرانے لگے، راہ گیر اشتہار کا فوٹو لیتے ہوئے بھی نظر آئے، انہیں نے سوشل میڈیا پر بھی اپلوڈ کردیا، محمود مدنی کے لاپتہ ہونے کے بارے میں دیواروں پر لگے ان اشتہارات کو لے کر لوگ سوشل میڈیا پر طرح طرح کے مزاحیہ پوسٹ کررہے ہیں،
 واضح رہے کہ ان کی موجودہ صورتحال پر خاموشی اور ان کے متذبذب رویہ سے لوگوں میں مایوسی اور بیزاری بڑھتی جاری ہے، نوجوانوں کا ایک بڑا طبقہ ان سے نالاں نظر آرہا ہے، محمود مدنی کی ’’تلاش گمشدہ ‘‘ کے اشتہار لگانے والوں کے بارے میں ابھی کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے، لیکن سمجھا جارہا ہے کہ یہ اشتہار محمود مدنی کو اپنی ذمہ داری یاد دلانے اور غفلت سے بیداری کے لئے لگائے گئے ہیں - یاد رہے کہ دیوبند کی دیواروں پر چسپاں کئے جانے والے پوسٹرز میں محمود مدنی کی ایک بڑی سی تصویر چھپی ہوئی ہے اور نیچے تلاش کرنے والوں کو پچاس لاکھ روپے دینی کی بات کہی گئی ہے۔