Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 17, 2020

ایودھیا کے مسلمانوں نے لکھا خط،پوچھاکیا مسلمانوں کی قبر پر رام مندر کی تعمیر ہوگی؟

ایودھیا۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /18 فروری2020۔
==============================
ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے ٹرسٹ کے قیام کے اعلان کے بعد، ایودھیا میں مقیم 9 مسلمانوں نے ٹرسٹ کو ایک خط لکھ کر ایک انوکھا سوال پوچھا ہے۔ اس خط میں کہا گیا ہے کہ کیا رام مندر مسلمانوں کی قبر پر تعمیرکیا جائے گا؟ یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک وقت میں بابری مسجد کے آس پاس 4-5ایکڑ پر قبرستان ہوا کرتا تھا۔
ٹائمز ناؤ کی رپورٹ کے مطابق مسلمانوں نے بتایا ہے کہ بابری مسجد کے آس پاس بہت سے قبرستان تھے۔ ان کے بقول، مسجد کے آس پاس چار سے5 ایکڑ رقبہ کو مسلمانوں کے مقبرے کے طور پر استعمال کیا گیا تھا جو 1855 کے فسادات میں جاں بحق ہوئے تھے۔ اس بنیاد پر، ان مسلم شہریوں نے ٹرسٹ سے درخواست کی ہے کہ اس 4 سے 5 ایکڑ رقبے میں مندر تعمیرنہ کیا جائے۔