Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 5, 2020

اعظم گڑھ۔۔بلریا گنجغرافيائی میں پولیس تشدد پر ملک میں غم و غصہ۔۔دہلی اور علیگڑھ میں احتجاج کیساتھ اظہار یکجہتی۔


اعظم گڑھ/اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /٥ فروری ٢٠٢٠۔
==============================
اعظم گڑھ کے قصبہ بلریا گنج میں ترمیم شدہ شہریت کے قانون کے خلاف مظاہرہ کررہی خواتین پر پولیس کی بربریت اور گرفتاری کے خلاف اعظم گڑھ سمیت پورے ملک میں غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔ بلریا گنج و دیگر قصبات میں جہاں لوگوں نے دوکانیں بند کرکے اپنا غم وغصہ درج کرایا وہیں شبلی کالج کے طلبہ نے کالج کے سامنے دھرنا دیا۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات نے پولیس کی بربریت کے خلاف بلریاگنج کی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے جلوس نکالا وہیں دہلی میں طلبہ نے اعظم گڑھ کے ممبر پارلیمنٹ اور سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کے گھر پر مظاہرہ کیا۔
بدھ کی صبح بلریا گنج کے مولانا محمد علی جوہر پارک میں خواتین پر تشدد کی خبر پورے ملک میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ دہلی کے شاہین باغ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں کالے قانون کے خلاف چل رہے مظاہرین کے درمیان بھی اس خبر کو لے کر کافی بے چینی رہی ۔ وہیں سوشل میڈیا پر لوگ مستقل اعظم گڑھ کے احوال جاننے کے لئے فکر مند رہے اور متاثرین کے لئے دعا گو بھی رہے۔ 
       بلریا گنج مظاہرے میں گرفتار افراد۔

واضح ہو کہ اعظم گڑھ کے قصبہ بلریا گنج میں شہریت کے ترمیم شدہ قانون کے خلاف مظاہرہ کررہی خواتین پر بدھ کی صبح چار پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے ہیں۔
عورتیں پرامن طور پر مظاہرہ کررہی تھی لیکن بصبح تقریبا چار بجے پولیس نے ان کو وہاں سے بھگانا شروع کردیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پولیس کی نفری میں صرف مرد تھے اور انہوں نے عورتوں پر لاٹھی برسائیں جس سے کئی عورتیں زخمی ہیں۔ایک عورت کے شدید 
شبلی نیشنل کالج کے طلبہ نے پولیس کی بربریت اور گرفتاری کے خلاف نعرے بازی کی اور گرفتار شدگان کو فورا رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ 
سینکڑوں طلبہ وطالبات نے پولیس ایکشن کو کھلی دہشت گردی قرار دیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ طلبہ نے زخمیوں کے لئے دعا کا بھی اہتمام کیا۔
اے ایم یو کے طلبہ وطالبات نے اعظم گڑھ کے متاثرین کی حمایت میں جلوس نکالا اور حکومت کی ظالمانہ حرکت پر سخت تنقید کی۔
دہلی کے طلبہ نے احتجاج کا نیا طریقہ ڈونڈھا اور سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو جو کہ اعظم گڑھ سے ایم پی ہیں کی دہلی میں واقع رہائش گاہ پہنچ گئے اور وہاں ان کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے اعظم گڑھ کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔