Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 16, 2020

کل ہند تحفظ جمہوریت کانفرنس کی تیاریاں شباب پر ۔۔مختلف مقامات پر بیداری مہم و میٹنگ۔۔۔عوام میں جوش وخروش۔


ممبئی..مہارت راشٹر / 16/ فروری 2020/صداٸے وقت /ذراٸع۔
============================
ملک کی گنگا جمنی تہذیب کی بقا،آئین ہند کے سیکولر کردار کی حفاظت کے لئے جمعیۃعلماء کی کل ہند تحفظ جمہوریت کانفرنس کا انعقاد 23فروری 2020کو ممبئی کے تاریخی آزاد میدان میں ہو رہا ہے۔کانفرنس کی تیاریاں شباب پر ہیں،جگہ جگہ بیداری مہم کی میٹنگیں چل رہی ہیں۔لوگوں میں کانفرنس سے متعلق جوش و خروش پایا جارہا ہے۔اسی سلسلہ کی ایک اہم میٹنگ اتوار  کی صبح ۱۱/ بجے مسلم اکثریتی علاقہ گونڈی کی قریشی مسجد ٹاٹا نگر،گونڈی ریلوے اسٹیشن میں منعقد ہوئی۔جس میں علماء کرام اور ارکان جمعیۃ نے بڑی تعداد میں شریک ہوکر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
مولانا شکیل ندوی صاحب کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں مہمان خصوصی مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے ملک کے موجودہ حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے جمعیۃعلماء کی  کل ہند عظیم الشان کانفرنس کی اہمیت و ضرورت اور اس کے مقصد کو بیان کیا،ساتھ ہی عوام و خواص سے کثیر تعداد میں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
میٹنگ کا آغاز مولانا حفظ الرحمٰن صاحب امام و خطیب کرلا جامع مسجد (کرلا مرکز)کی تلاوت کلام پاک اور مولانا محمد اسید قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء شمال مشرقی زون کی نعت پاک سے ہوا۔

اس میٹنگ میں مولانا صدر عالم قاسمی،مولانا عبد القیوم قاسمی،مولانا محمد اسید قاسمی،مولانا مبارک ندوی،مفتی احمد قاسمی،مفتی عبیداللہ قاسمی، حاجی قمر عالم قاسمی ،عبدالقادر قاسمی،مولانا شکیل ندوی،حافظ عبد الباری،مولانا محفوظ الرحمن،حافظ شمش الحق،حافظ عصمت اللہ،مولانا اشفاق قاسمی،مولانا شکیل قاسمی،ڈاکٹر جاوید عالم علیگ، ظفر احمد مظاہری،حافظ عبد امعبود،عبد الرشیدزری والا،بشیر بھائی،مولانا رمضان علی،مولانا سراج احمد،قاری ولی اللہ،مولانا اسجد اللہ قاسمی اور حافظ عبد الرشید کے علاوہ بڑی تعداد مٰں لوگ موجود تھے۔میٹنگ کا اختتام مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی دعا پر ہوا۔