Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 24, 2020

دہلی تشدد : مرکزی وزیر کشن ریڈی کا بڑا بیان ، دنیا میں ہندوستان کی شبیہ خراب کرنے کیلئے رچی گئی سازش

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کشن ریڈی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ہندوستان کے دورہ کے دوران پیر کو دہلی میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے مسئلہ پر بھڑکے تشدد کو ملک کی شبیہ کو بگاڑنے کی سازش قرار دیا ۔ انہوں نے دہلی میں بھڑکے تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ہندوستان دورہ کے دوران اس طرح کے واقعات سے ہندوستان کی شبیہ کو نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعہ سے ملک میں امن و قانون کا مسئلہ پیدا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات ملک کے مفاد میں نہیں ہیں اور اس سے ملک کی شبیہ پر منفی اثر پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کیلئے ذمہ دار لوگوں کو بخشا نہیں جائے گا اور ان پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔
واضح ہو کہ  کہ دہلی  میں حالیہ  پرتشدد واقات کے دوران ایک پولیس اہلکار کی موت ہوگئی جبکہ کئی دیگر پولیس اہلکار زخمی ہیں ۔ اس دوران تین لوگوں کی موت بھی خبر ہے ۔ علاقہ میں حالات کشیدہ ہیں ، مگر قابو میں بتائے جارہے ہیں ۔