Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 24, 2020

دہلی میں آج دوسرے دن بھی پھتراو کے واقعات – چیف منسٹر کی ایمرجنسی میٹنگ

نئی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع / -25 فروریا 2020.
==============================
 دہلی میں آج دوسرے دن بھی کشیدگی دیکھی گئی ۔جہاں پیر کے روز سی اے اے کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد پھوٹ پڑنے فسادات پر قابو پانے کے لئے پولیس نے بعض حساس علاقوں میں مارچ کیا ۔برہمپور علاقہ میں پولیس مارچ کے دوران پھتراو کے واقعات کی اطلاع ملی ہے گزشتہ روز دہلی کے مختلف علاقوں بشمول جعفر آر، موج پر میں پیش آئے جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایک پولیس جوان بھی شامل ہے دہلی کی صورتحال کا جایزہ لینے اور تشدد پر قابو پانے کے لئے چیف منسٹر اروند کیجیروال نے اہنی قیامگاہ پر ایک ایمرجنسی میٹنگ طلب کی ہے جس میں تشدد زدہ علاقوں کے ارکان اسمبلی، عہدیداروں کو شریک ہونے کی ہدایت دی ہے