Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 24, 2020

راشٹرپتی بھون میں ڈونلڈ ٹرمپ کوپیش کیا گیا گارڈ آف آنر

راشٹرپتی بھون میں ڈونلڈ ٹرمپ کو گارڈ آف آنرپیش کیاگیاہے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندرمودی بھی موجود رہے ۔11 بجے مودی و ٹرمپ کی ہوگی آفیشیل ملاقات۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٢٥ فروری ٢٠٢٠۔
=============================
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کا آج دوسرا دن ہے ۔ آج صبح 10بجے ٹرمپ اور انکی اہلیہ کا رسمی طورپرراشٹرپتی بھون میں استقبال کیاگیاہے۔راشٹرپتی بھون میں ڈونلڈ ٹرمپ کو گارڈ آف آنرپیش کیاگیاہے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندرمودی بھی موجود ہیں ۔اسی کے ساتھ ہی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ رسمی دورہ شروع ہوگیاہے۔ یادرہے کہ کل احمد آباد اور آگرہ میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے نجی پروگراموں میں شرکت کی تھی۔
وہیں وزیراعظم نریندر مودی اورامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی ملاقات11بجے حیدرآباد ہاؤس میں ہوگی۔دونوں لیڈر مختلف باہمی، علاقائی اورعالمی امور پر بات چیت کرینگے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق مودی۔ ٹرمپ ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات اور سلامتی پرخصوصی طور پر بات چیت ہوگی ۔مانا جارہا ہے کہ اس ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ پاکستان سے مذاکرات بحال کرنے کی وکالت کرسکتے ہیں لیکن ہندوستان کا موقف اس بالکل صاف ہے۔جب تک پاکستان دہشت گردتنظیموں کے خلاف کاروائی نہیں کرتا،اس سے مذاکرت نہیں ہوں گے۔