Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 20, 2020

سنی وقف بورڈ کے مطالبے پر اجو دھیا میں مسجد کے لئے بھی ٹرسٹ بنائے گی حکومت: ڈاکٹر دنیش شرما

بارہ بنکی۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت، 20 فروری 2020.
==============================
 اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے جمعرات کو شرد پوار کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر سنی وقف بورڈ مطالبہ کرے تو مسجد کے لئے بھی ٹرسٹ بنے گا.
ڈاکٹر شرما بارہ بنکی میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے۔
 انہوں نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے قومی صدر شرد پوار کے بیان جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مرکزی حکومت کو رام مندر کی طرح مسجد کے لئے بھی ٹرسٹ بنانا چاہیئے کا جواب دیا اور کہا اگر سنی وقف بورڈ مطالبہ کرے تو حکومت مسجد کے لئے بھی ٹرسٹ بنوا سکتی ہے۔
این پی آر پر پوچھے گئے سوال پر نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت اس پر عملدرآمد کرانا جانتی ہے اور ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی بھی کرے گی جو مخالفت کر رہے ہیں۔ 
این پی آر لوگوں کی بھلائی کے لئے ہے اور جو لوگ ترقی نہیں چاہتے ، وہ اس کے خلاف افواہ پھیلا رہے ہیں.
سنگھ پرمکھ موہن بھاگوت کے قوم پرستی کے بیان پر ڈاکٹر شرما نے کہا کہ ان کے بیان کا غلط مطلب نہیں نکال نا چاہئے۔