Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 28, 2020

قمر النسإ پبلک اسکول کے زیر اہتمام موضع کنورہ گہنی میں مفت طبی کیمپ۔

 اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ۔۔
=============================
ضلع کے سراٸمیر حلقہ کے تحت موضع کنورہ گہنی میں قمر النسإ پبلک اسکول کے زیر اہتمام مورخہ 27 فروری 2020 کو ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس کیمپ میں 175 مریضوں کا طبی معاٸنہ کرکے مفت میں دواٸیں بھی تقسیم کی گٸی۔
 کیمپ میں ماہر امراض اعصاب ڈاکٹر زیڈ اے خان، ڈاکٹر شاہد بدر ، ڈاکٹر فیاض احمد ، ڈاکٹر روبی اختر سمیت کٸی اور ڈاکٹروں نے آٸے ہوٸے مریضوں کا طبی معاٸنہ کیا۔۔اور ان کو دواٸیں بھی تقسیم کی گیں۔
اس موقع پر قمرالنسإ پبلک اسکول کے بانی و ڈاٸریکٹر ڈاکٹر  فیروز طلعت نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔