Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 28, 2020

’دِلی میں ہنگاموں کے لیے غُنڈے اُترپردیش سے بلوائے گئے‘

نٸی دِہلی:/صداٸے وقت /ذراٸع / 28 فروری 2020.
==============================
دارالحکومت دہلی میں متنازع شہریت بل پر چار روز سے جاری ہنگامہ آرائی میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 35 ہو گئی ہے جبکہ 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس نے 48 ایف آئی آرز درج کر کے 130 افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور کہا ہے کہ ’حالات اب قابو میں ہیں۔‘
انڈین چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ ’واٹس ایپ کے ذریعے غنڈوں کو اتر پردیش سے اکٹھا کیا گیا اور پھر انہیں مخصوص علاقوں کو نشانہ بنانے کا ہدف دیا گیا، ایک ملزم سے 50 سے زائد موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔‘
دہلی میں متوقع ہنگامہ آرائی کی اطلاع پر پولیس اور نیم فوجی دستے شہر کی مختلف سڑکوں پر گشت کر رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ہنگامہ آرائی سے شمال مشرقی دہلی کے علاقے بھجن پورہ، موج پور اور کراول نگر زیادہ متاثر ہوئے ہیں