Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 28, 2020

دہلی تشدد۔۔ہلاکتوں کی تعداد 38حالات کشیدہ مگر قابو میں۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /27 فروری 2020.
==============================
دہلی تشدد: ہلاکتوں کی تعداد 38، فسادات کی وہ تصویریں جنہیں دیکھ کر دہل جائے گا دل
فی الحال حالات قابو میں ہیں اور تفتیش کے لیےکرائم برانچ کی ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی)تشکیل دی گئی ہے
گرو تیغ بہادر اسپتال میں 34 افراد جبکہ لوک نائک جے پرکاش نارائن اسپتال میں تین جبکہ ایک شخص کی جگ پرویش چند اسپتال میں موت ہوئی ہے۔ اس علاقے میں تین دنوں تک ہونے والے پرتشدد ،وحشیانہ واقعات میں تقریبا 200 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے بہتیروں کی حالت نازک ہے۔
فی الحال حالات قابو میں ہیں اور تفتیش کے لیےکرائم برانچ کی ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی)تشکیل دی گئی ہے۔
دہلی پولیس کے افسر رابطہ عامہ(پی آر او) مندیپ سنگھ رندھاوا نے بتایا کہ فساد زدہ علاقوں میں مناسب تعداد میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کرنے کے بعد حالات قابو میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 48 ایف آئی آر اب تک درج کی جا چکی ہے اور حقائق کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد مزید معاملے درج کیے جائیں گے۔ ایک ہزار سے زائد سی سی ٹی وی فوٹیج ملے ہیں جن کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اب تک 106 افراد کی گرفتاری ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دن۔رات مستعدی کے ساتھ احتیاط برتی جا رہی ہے۔
دہلی پولیس کے خصوصی کمشنر ایس۔ این شریواستو نے فساد سے متاثر چاند باغ اور کھجوری خاص علاقے کا دورہ کیا اور مقامی افراد سے خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر مقامی افراد نے ان کے سامنے سلامتی اورحفاظت کی بات رھی۔
دہلی کے گوکلپوری کے ٹائر مارکیٹ کو بھی شرپدن عناصروں نے آگ کے حوالے کردیا۔ زیادہ تر دکانوں میں ٹائر رکھے ہونے کے سببآگ تیزی سے پھیل گئی جسے بجھانے میں فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا
دل دہلانے والی تصویریں: گھر جلا، دکان ختم اور اسکول بھی تباہ، ہر دل پر گہرے داغ چھوڑ گیا دہلی کا تشدد۔