Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 21, 2020

وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد۔۔ادھو ٹھاکرے کے سر بدلے۔۔۔۔ سی اے اے کی تاٸید میں بولے ادھو ٹھاکرے۔۔۔شاہین باغ پر بھی کیا تبصرہ۔

نٸی دہلی/ صداٸے وقت /نماٸندہ /٢١ فروی ٢٠٢٠۔
=============================
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔اس ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوٸے ادھو ٹھاکر نے کہا کہ سی اے اے سے کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔بی جے پی حکومت کے سر میں سر ملاتے ہوٸے انھوں نے کہا کہ یہ قانون لوگوں کو شہریت دینے کے لٸیے ہے۔کسی کی شہریت چھین لینے کے لٸیے۔اس لٸے اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
این پی آر پر انھوں نے کہا کہ یہ مردم شماری کا ایک عمل ہے جو ہر دس سال بعد ہوتا ہے۔اس کا سی اے اے یا این آرسی سے کوٸی تعلق نہیں ہے۔
مودی سے ملاقات کے بعد ادھو ٹھاکرے نے این آر سی کے تعلق سے کہا کہ وزیر اعظم نے یقین دہانی کراٸی ہے کہ وہ پورے ملک میں لاگو نہیں ہوگی۔
شاہین باغ احتجاج کو لیکر ادھو ٹھاکرے نے تبصرہ کیا کہ احتجاجیوں کو غلط فہمی ہے اور ان لوگوں کو ورغلایا گیا ہے ۔
ادھو ٹھاکرے نے سجٸے راوت کیساتھ صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ این آرسی ، سی اے اے و این پی آر کے متعلق جو میں کہہ رہا ہوں وہ کوٸی سیاسی بات نہیں ہے بلکہ جو حقیقت ہے میں اسکو آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں۔