Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 2, 2020

یوگی آدتیہ ناتھ پر بھڑکے عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ، انہیں گرفتارکرکے جیل میں ڈالنےکا کیا مطالبہ

عام آدمی پارٹی  کے رکن پارلیمنٹ سنجٸے سنگھ نےکہا کہ اترپردیش کے وزیراعلیٰ کہتے ہیں کہ اروند کیجریوال  کے تار پاکستان  سے جڑے ہیں۔ مجھے معلوم نہیں کہ ان بی جے پی والوں کو پاکستان کی تمام معلومات کیسے مل جاتی ہے

نٸی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع/٢ فروری ٢٠٢٠۔
==============================
 عام آدمی پارٹی  کے سینئرلیڈر اور رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ  نے یوگی آدتیہ ناتھ کی طرف سے اروندکیجریوال پرکئےگئے متنازعہ تبصرہ پر اعتراض ظاہرکیا ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ  نے دہلی میں انتخابی تشہیرکے دوران کہا تھاکہ اروندکیجریوال کے تار پاکستان سے جڑے ہوئے ہیں۔ سنجے سنگھ نے اس پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے اشتعال انگیز تقریرکےلئے یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر مکمل پابندی عائد کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ اس طرح کے تبصرہ کے لئے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو گرفتارکرکےانہیں جیل میں ڈال دینا چاہئے۔
عام آدمی پارٹی  کے رکن پارلیمنٹ نےکہا کہ اترپردیش کے وزیراعلیٰ کہتے ہیں کہ اروند کیجریوال  کے تار پاکستان  سے جڑے ہیں۔ مجھے معلوم نہیں کہ ان بی جے پی والوں کو پاکستان کی تمام معلومات کیسے مل جاتی ہے۔
عام آدمی پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس کرکے 'آپ' کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ نےکہا، 'اترپردیش کے وزیراعلیٰ کہتے ہیں کہ اروند کیجریوال کے تار پاکستان سے جڑے ہیں۔ مجھے پتہ نہیں ان بی جے پی والوں کو پاکستان کی تمام اطلاعات کیسے مل جاتی ہے'۔
عاپ نے الیکشن کمیشن کو لکھا خط۔