Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 2, 2020

جونپور۔پرانے کانگریسیوں کی ” کانگریس بچاٶ فکر مہم “ کانفرنس۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=============================
شہر کے شیعہ کالج کے آڈیٹوریم میں وارانسی، مرزا پور، اعظم گڑھ ڈویزن کے سنیئر کانگریس کارکنوں نے "کانگریس بچاؤ فکر مہم"  کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کے پہلے سیشن کی صدرات سابق گورنر ماتا پرساد اور دوسرے سیشن کی صدارت اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق صدر ارون کمار سنگھ منا نے کی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سنتوش سنگھ نے کہا کہ آج کانگریس پارٹی قیادت کو باہری لوگوں کے زریعے گمراہ کرکے کمزور کیا جارہا ہے۔ سابق وزیر ستیہ دیو ترپاٹھی نے کہا کہ موجودہ کانگریس لیڈر کنجر آئین کو توڑ رہے ہیں۔ سابق ایم ایل اے ونود چودھری نے کہا کہ ہم نے کانگریس کو مضبوط بنانے کے لئے اپنے نوجوانوں کی قربانی دی۔ سینئر کانگریسیوں کی نظرانداز ہم برداشت نہیں کریں گے۔ سابق ریاستی جنرل سکریٹری سنجیو سنگھ نے کہا کہ آج کانگریس میں سینئر اور وفادار کانگریسیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے دیگر جماعتوں سے آنے والے لوگوں کو ریاستی عہدیدار بنایا جارہا ہے۔ کانگریس کی قیادت کا یہ خود کش اقدام ہے۔ ہم سب مل کر وفادار کانگریسیوں کی عزت کیلئے جدوجہد کریں گے۔ سابق ایم ایل اے بھودھر نارائن مشرا نے کہا کہ ہمارا مقصد کانگریس کے اندر بیرونی دخل اندازی کرنے والوں کا صفایا کرنا ہے۔ سابق ایم ایل اے نیک چندر پانڈے نے کہا کہ ہمارے خاندان کا کانگریس میں سیکڑوں سال کی تاریخ ہے، ہم وفادار کانگریسیوں کی نظرانداز کو برداشت نہیں کریں گے۔ اتر پردیش کانگریس کے سابق نائب صدر انوسیہ شرما نے کہا کہ موجودہ ریاستی صدر ناسمجھ ہیں،انھیں تنظیم چلانے کا کوئی علم نہیں ہے۔
سابق ایم ایل سی اور کانفرنس آرگنائزر سراج مہدی نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا اور وفادار کانگریسیوں سے مطالبہ کیا کہ کانگریس کو بچانے کے لئے پوری ریاست میں کانگریس بچاؤ تحریک کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جونپور شہر گنگا جمونی تہذیب کے مرکزی دھارے سے جڑا ہوا ہے۔ اس شہر کو شیرازہند کہا جاتا ہے۔جب پورے ملک میں کانگریس کو شکست ہوئی تھی،اس وقت جون پورسے کانگریس کے فتح کا جھنڈا حاصل کیاتھا۔پروگرام کو ایس پی سنگھ، ریاستی کوآرڈنیٹر اقلیتی سیل محمد ناصر، برجیش تیواری، دھرمیندر سنگھ، وجئے سنگھ، اندرسین سنگھ، ساجد حمید نے بھی خطاب کیا۔کانفرنس کی نظامت سابق صوبائی سیکریٹری راجیش سنگھ نے کیا۔کانفرنس میں مجاہد آزادی کے کنبہ کے رکن اور سنیئر کانگریسیوں کو مومنٹو دیا گیا۔