Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 2, 2020

موٹر ساٸیکل و ٹرک کی ٹکر۔۔۔ایک کی موت دوسرا شدید زخمی۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔
==============================
سجان گنج تھانہ حلقہ کے بسرہی بازار میں گزشتہ دیر شب موٹرسائیکل سے گھر جا رہے دو نوجوانوں کو ٹرک نے اپنی زد میں لے لیا جس کے سبب میں دونوں کی موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ایک ساتھ ہوئی دو موت سے پورے علاقہ میں ماتمی کہرام مچ گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق علاقہ کے بکھوپور گاؤں رہائشی بھارت ویشوکرما 40ولد رام شرومنی پڑوس کے پتہنا گاؤں رہائشی دھننجے سنگھ 41ولد امبیکا سنگھ کے ساتھ کسی کام کے سلسلے میں موٹرسائیکل سے گئے تھے۔دیر شب دونوں موٹرسائیکل سے واپس لوٹ رہے تھے کہ جیسے ہی مذکورہ بازار کے قریب پہنچے سامنے سے آہی تیز رفطار ٹرک نے موٹرسائیکل کو اپنی زد میں لیتے ہوئے فرار ہو گئے۔حادثہ میں دونوں شدید زخمی ہو گئے۔شو رسن پہنچے مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے بھارت کو مردہ قرار دیتے ہوئے دھننجے کی حالت نازک دیکھ ضلع اسپتال ریفر کر دیا جہاں لے جاتے وقت راستہ میں ہی اس کی موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضہ میں لیتے ہوئے ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔