Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 2, 2020

سیتامڑھی : سمودھان بچاؤ، دیش بناؤ، باپو دھام سے گاندھی میدان تک” نامی طوفان خیز اور انقلاب انگیز تحریک کی تیسری ریلی سے ڈاکٹر کنہیا کمار کا خطاب۔

مولانگرسیتامڑھی۔۔بہار /صداٸے وقت / (حماد غزالی)/٢ فروری ٢٠٢٠۔
==============================
 سیتامڑھی کی سرزمین پر "سمودھان بچاؤ، دیش بناؤ، باپو دھام سے گاندھی میدان تک” نامی طوفان خیز اور انقلاب انگیز تحریک کی تیسری ریلی میں سیاہ قوانین کے خلاف تقریباً پچاس ہزار کے مجمع سے خطاب کرتے ہوے مایہ ناز انقلابی لیڈر سیماب صفت نیتا، بے باک،حق گو اور مجاہد وطن قائد”ڈاکٹر کنہیا کمار” ۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر صاحب دو بجے سے چار بجے تک سیتامڑھی کے عظیم مجمع سے خطاب کر کے پانچ بجے یہاں پہنچے، پھر مولانگر میں ایک تازہ دم، ولولہ انگیز خطاب کرکے چھ بجے یہاں سے پھر ایک نیا عزم اور نئی تازگی اور قوت فکر کے ساتھ مدھوبنی میں ہونے والے ایک دوسرے عظیم پروگرام کو خطاب کرنے نکلے ہیں، ڈاکٹر صاحب کا یہ سفر جو 30 جنوری کو باپو کی ستیہ گرہ سرزمین”چمپارن” سے شروع ہوا تھا وہ 29 فروری کو ایک ماہ مکمل کرکے پٹنہ کے عظیم گاندھی میدان پر ختم ہوگا۔
ایک طرف یہ تصاویر، مقرر و عوام کا جذبہ، اور اس بے باک لیڈر کا عزم و منصوبہ دیکھیں اور دوسری طرف ہندوستان کے موجودہ آئینہ میں "قاعدین ملت” کا بدبو دار چہرہ دیکھیں اور قرآن کا یہ مژدہ سنیں” فضل اللہ المجاہدین علی القاعدین اجرا عظیما”۔