Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 8, 2020

لکژری کار بے قابو ہوکر کھمبے سے ٹکراٸی۔۔۔کار میں سوار تین نوجوان زخمی۔۔ایک کی حالت تشویش ناک۔

جون پور...اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
========================
کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے دیدارگنج روڈ پر واقع ابو پور کے قریب گزشتہ دیر شب تیز رفطار لکزری کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے واقع کھمبے سے ٹکراتے ہوئے پلٹ گئی جس کے سبب میں کار میں سوار تین نوجوان زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کی مد د سے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سے ایک کی حالت نازک دیکھ وارانسی ریفر کر دیا گیا۔
بتاتے ہیں کہ مانی خرد گاؤں رہائشی

محمد سالم42اپنے دوستوں پنکج یادو 31اور کشن یادو30کے ساتھ گزشتہ شب کسی تقریب میں شامل ہو کر دیر شب اپنی کار سے واپس لوٹ رہا تھا۔کھیتاسرائے۔دیدارگنج روڈ پر واقع مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچتے ہی تیز رفطار کار بے قابو ہو گئی اور سڑ کنارے واقع کھمبے سے ٹکراتے ہوئے پلٹ گئی جس کے نیچے دب کر سالم شدید زخمی ہو گیا جبکہ دونوں نوجوان کو معمولی چوٹیں آئی۔حادثہ کے بعد چیخ پکاس کی آواز سن پہنچے مقامی لوگوں نے کار کو پلٹ کر زخمیوں کو باہر نکالا اور علاج کیلئے مقامی پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا جہاں سالم کی حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے وارانسی ریفر کر دیا۔