Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 8, 2020

بے قابو موٹر ساٸیکل پلٹی۔۔شوہر بیوی زخمی۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔
=======================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے نظام پور موڑ کے قریب موٹرسائیکل کے بے قابو ہونے سے سوار شوہر،بیوی شدید زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں کو علاج کیلئے مقامی مردانہ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

بتاتے ہیں کہ قصبہ کے تاخہ پورب محلہ رہائشی اودھیش 43موٹرسائیکل سے اپنی اہلیہ ودیا دیوی39کو لیکر کسی کام سے کھٹہن گئے تھے۔کام ختم ہونے کے بعدہفتہ کی دوپہر میں دونوں واپس گھر لوٹ رہے تھے کہ جیسے ہی مذکورہ موڑ کے قریب پہنچے موٹرسائیکل بے قابو ہو کر پلٹ گئی جس سے سبب میں دونوں شدید زخمی ہو گئے۔حادثہ ہوتے ہی موقع پر موجود لوگوں نے ایمبولنس کی مدد سے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں دونوں زیر علاج ہیں۔