Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 8, 2020

گمشدہ معصوم بچی کی گاٶں کے قریب ہی ملی لاش۔۔۔۔۔تانترک پر شک کی سوٸی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=========================
مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے موتیاپور گاؤں میں موریہ بستی سے گزشتہ شام مشتبہ حالت میں لاپتہ ہوئی معصوم بچی کی لاش گھر سے کچھ دور واقع کھیت سے برآمد ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔معصوم کا گلاریت کر قتل کرنے کے بعد لاش کو کھیت میں پھینک دیا گیا تھا۔معصوم کے قتل کی اطلاع ملتے ہی ایس پی دیہی،سی او مڑیاہوں سرکل کے سبھی تھانوں کی فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ڈاگ اسکوائڈ کی مدد سے معاملے کی تفتیش شروع کرائی گئی لیکن پولیس کوئی ٹھوس نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ بستی رہائشی یوگیش موریہ کی 5سالہ بیٹی آریہ موریا گزشتہ شام گھر کے باہر سے کھیلتے وقت مشتبہ حالت میں لاپتہ ہو گئی۔دیر ہونے پر معصوم گھر نہیں لوٹی تو لواحقین نے تلاش شروع کی لیکن کوئی پتہ نہیں چل سکا۔دیر رات تک کسی تانترک نے معصوم کو گھر کے قریب ہی موجود ہونے کی بات بتائی جس پر گاؤں کے لوگ بھی معصوم کی تلاش کرنے لگے لیکن کامیابی نہیں ملی۔ہفتہ کی الصبح تلاش کے دوران گھر سے کچھ فاصلے پر واقع رادھے شیام کے کھیت میں لوگوں نے معصوم کا گلا ریت قتل کر پھینکی گئی لاش دیکھی تو شور مچانا شروع کیا۔معصوم کی لاش ملتے ہی پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا اور کچھ ہی وقت میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موقع پر جمع ہو گئے۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرٹنڈنٹ دیہی سنجے رائے،سی او مڑیاہوں اودھیش شکلا ڈاگ اسکوائڈ اور پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور جانچ شروع کرائی گئی لیکن کوئی ٹھوس سراغ نہیں مل سکا۔لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔