Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 21, 2020

شاہین باغ میں لگائی گئی بھگوان شیو کی تصویرلکھا گیا ''مودی جی میں سب دیکھ رہا ہوں '

لوگوں کا کہنا ہے ہے مودی جی کو بھگوان کی بات ماننی چاہیے اور یہ سمجھنا چاہیے کہ وہ سب سے بڑی طاقت نہیں ہے بلکہ ان سے بھی بڑی ایک طاقت ہے۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت / ذراٸع /٢١ فروری ٢٠٢٠۔
==============================
آج مہارت شیوراتری ہے ۔۔مہاشیوراتری پر  بھگوان شیو کی آرادھنا کے لئے آج کا دن کافی خاص ہے۔ شہریت قانون کے خلاف احتجاج کی علامت بنےشاھین باغ میں بھگوان شیو کی تصویر لگائی گئی ہے۔ تصویر میں لکھا گیا ہے مودی جی میں سب دیکھ رہا ہوں۔ شاہین باغ کے احتجاج کرنے والے لوگوں اور خواتین کا کہنا ہے وہ اس تصویر کے ذریعے سے سرکار سے کہنا چاہتے ہیں کہ لوگوں میں بھید بھاؤ نہ کریں تفریق نہ کریں۔ کیونکہ بھگوان نے تمام لوگوں کو برابر بنایا ہے سب لوگوں کو برابری کی نظر سے سے دیکھا جاتا ہے۔ ہندو ہو یا مسلمان سب برابر ہیں۔ لیکن ہماری مودی سرکار اس طرح کا قانون لے کر آئی ہے جس میں پھر بھید۔بھاؤ کیا گیا ہے ۔سرکار کو اس قانون کو واپس لینا چاہیے۔
احتجاج کرنے والے لوگوں کا کہنا ہے ہے مودی جی کو بھگوان کی بات ماننی چاہیے اور یہ سمجھنا چاہیے کہ وہ سب سے بڑی طاقت نہیں ہے بلکہ ان سے بھی بڑی ایک طاقت ہے اور وہ سب دیکھ رہی ہے۔بھگوان نے کبھی نہیں کہا کہ لوگوں میں بٹوارہ کیا جائے نفرت پھیلائی جائے۔ یہ جو احتجاج ہے یہ تمام لوگوں کا احتجاج ہے صرف مسلمانوں کا احتجاج نہیں ہے یہ جو آواز ہے وہ ہندو مسلمان سکھ عیسائ تمام لوگوں کی آواز ہے تمام لوگ اس پورے احتجاج میں شامل ہیں اسی لیے یہاں پر یہ پوسٹ پر لگایا گیا ہے۔