Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 21, 2020

شاہین باغ میں کیا گیا وارث پٹھان کے بیان کو خارج۔

شہریت قانون کے خلاف جنگ ہندو مسلمان کی نہیں بلکہ تمام لوگوں کی لڑائی  ہے۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع ۔
==============================
شاہین  باغ میں احتجاج کر رہے لوگوں نے آل انڈیا مسلم مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر وارث پٹھان کے ذریعے کئے گئے بیان کو خارج کر دیا ہے۔
در اصل وارث پٹھان نے بیان دیا تھا تھا شہریت قانون کے خلاف لڑائی 15 کروڑ مسلموں کی لڑائی ہے اور پندرہ کروڑ مسلمان سو کروڑ ہندوؤں کو ہرا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا صرف قانون کے خلاف عام لوگ ایک ہیں۔ ایک احتجاجی نے کہا کہ جس خاتون نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا ہے اس کو پکڑا جانا چاہیے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے میرا خیال ہےکہ یہ بھی دیکھا جانا چاہیے کہیں وہ گنجا کپور تو نہیں۔ اور اس سے بھی بڑھ کر یہ دیکھا جانا چاہیے کہ کہیں اس کا تعلق آر ایس ایس اور بی جے پی سے تو نہیں ہے۔
سوال یہ ہے ہم ہندوستان کا موازنہ پاکستان سے کیوں کرتے ہیں۔ چین روس اور دوسرے ممالک سے کیوں نہیں کرتے۔