Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 3, 2020

بینک میں پیسہ جمع کرانے پہنچی خاتون جعلسازی کا شکار۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔
============================
شاہ گنج قصبہ میں پنجاب نیشنل بینک میں پیسہ جمع کرنے پہنچی ایک خاتون کو جعلساز نے اپنی باتوں میں الجھاکر 40ہزار روپیہ لیکر فرار ہو گیا۔متاثرہ کی تحریر پر پہنچی پولیس نے بینک کے سی سی ٹی وی کی مددسے جعلساز کی تلاش میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق اعظم گڑھ ضلع کے اہرولا گاؤں رہائشی آرتی اگرہری اہلیہ سنیل اگرہری کا قصبہ کے اعظم گڑھ روڈ پر واقع پرانی بازار میں مائکہ ہے۔خاتون کا قصبہ میں پنجاب نیشنل بینک کی شاخ میں اکاؤنٹ ہے۔پیر کے روز وہ 40ہزار روپے لیکر بینک پہنچی اور فارم بھرنے کے لئے مدد مانگنے لگی۔بتاتے ہیں کہ اسی دوران جعلساز نے خود کو شاخ مینیجر کا بھائی بتاتے ہوئے مدد کرنے لگا اور اپنی باتوں میں الجھا کر اس کا پیسہ لیکر جمع کرنے چلا گیا۔کافی وقت گزرنے کے بعد بھی نوجوان واپس نہیں لوٹا تو خاتون کو جعلسازی کا شکار ہونے کا احساس ہوا۔متاثرہ نے بینک میں تلاش کرنے کے بعد ملازمین کو اطلاع دی تو بینک میں افرا تفری مچ گئی۔آناً فاناً میں متاثرہ نے اہل خانہ کے ساتھ کوتوالی پولیس کو تحریر دیکر جعلسازی کے شکار ہونے کی شکایت کی۔تحریر ملتے ہی سرگرم ہوئی پولیس نے بینک کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جعلساز کی فوٹو نکال کر تلاش میں مصروف ہو گئی ہے۔