Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 22, 2020

عثمانیہ ٹور اینڈ ٹراویلس ، حج عمرہ سروس، جونپور روڈ شاہگنج کا افتتاح۔

جونپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ۔
==============================
شاہ گنج ۔۔گزشتہ  جمعرات مورخہ ٢٠ فروری۔ دو بجے دن میں ”عثمانیہ ٹورنامنٹ اینڈ ٹراویلس جونپور روڈ نزیر آباد کا افتتاح ہوا۔
ٹھیک دو بجے مولانا اکرم خان قاسمی کی گزارش پر مولانا محبوب عالم قاسمی صاحب استاد مدرسہ بیت العلوم نے آفس کا دروازہ بسم اللہ الرحمن الرحیم؛ پڑھ کر کھو لا اور کچھ دیر تک خیر و برکت کی دعا کرتے رہے اور حاضرین نے آمین ثم آمین کہا 
اسکے بعد قاری کاظم صاحب استاد مدرسہ بیت العلوم نے  کلام اللہ کی تلاوت کی 
تلاوت کے بعد  مولانا ریاض احمد صاحب اعظمی کا مختصر بیان ہوا ۔مولانا نے بتایا کہ حدیث شریف کے مطابق صادق اور امانت دار تاجر جنت  میں انبیاء اور صدیقین کے ساتھ ہوں گے 
مولانا ریاض صاحب قاسمی کے بیان کے بعد 
مولانا اکرم صاحب نے مولانا محبوب عالم صاحب دعوت سخن دی ۔مولانا نے تفصیل سے تجارت پر بیان دیا۔مولانا نے فرمایا کہ مسلمان  تاجر  کو جھوٹ دھوکا اور فریب سے بچنا چاہئے ۔ہمیں صحابہ کرام کے طریقۂ تجارت پر  عمل کرنا چاہئے  تاکہ خیر و برکت ہمارے حصہ میں آئے اور ہم ترقی کریں 
مولانا محبوب عالم صاحب کے خطاب کے بعد 
 مولانا اکرم خان قاسمی ڈاٸریکٹر عثمانی ٹورنامنٹ اینڈ ٹراویلس  نے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور عثمانیہ ٹور اینڈ ٹریویلس کس طرح سے کام کرے گا کیا کیا خدمات انجام دے گا  انھوں نے لوگوں کو بتایا کہ ہماری یہ کوشش ہوگی کہ حج و عمرہ زائرین کو کوئی پریشانی نہ ہو اور شکایت کا موقع نہ ملے ۔انھوں نے اس بات کی یقین دہانی کراٸی کہ زاٸرین کو جن سہولیات کے وعدے کیساتھ عمرہ و حج ٹورنامنٹ پر بھیجا جاٸے گا اس میں خیانت نہیں ہوگی۔انشإ اللہ جن سہولیات کا وعدہ کیا جاٸے گا وہ پورا کیا جاٸے گا۔اسی کیساتھ  مولانا اکرم صاحب کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا 
سبھی شرکا کیلئے کافی اور ناشتے کا نظم عثمانیہ ٹور اینڈ ٹریویلس کی طرف تھا ۔
اس موقع پر قصبہ شاہگنج و اطراف کی اہم شخصیتیں موجود تھیں اور سب لوگوں نے مولانا اکرم قاسمی کی اس کاوش کو سراہا کامیابی کی دعاٸیں کی۔