Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 22, 2020

جامعہ فیض عام میں طلبہ کے درمیان مسابقہ۔

اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ۔
==============================
جامعہ فیض عام دیوگاؤں میں آج ایک انعامی مقابلہ جاتی پروگرام کا انعقاد  ہوا .جسکی صدارت جامعہ کے ناظم مولانا حبیب الرحمٰن پرواز قاسمی نے کی .طلبہ نے ” طلبہ انجمن“ کے زیر اہتمام مختلف پروگرام پیش کئے اور سامعین کا دل جیت لیا .اس پروگرام میں کچھ طلبہ نے نعت .مکالمہ .تقریر وغیرہ پیش کئے .اس موقع پر خصوصی انعام  محمّد جنید غازیپور .عبد الواحد ابارپور .حذیفہ .محمّد شاد .ابو وقاص کو حفظ مکمّل ہونے پر  دیا گیا .جبکہ محمّد شارق .محمّد احمد .فاطمہ بانو .عافیہ بانو .عبد الرحیم .اسامہ .وغیرہ کو اچّھے نمبرات حاصل کرنے پر انعام سے نوازہ گیا .اس موقع پر ماسٹر مشتاق احمد .ماسٹر شاداب احمد .ماسٹر محفوظ .مولانا عبد الله .مولانا مصباح الرحمٰن .مولانا خالد .مولانا ابو سعد قاسمی .سمیت کافی تعداد میں لوگ موجود تھے .