Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 3, 2020

مرکزی وزیر پرکاش جاویڈکر نےکہا- کیجریوال کے دہشت گرد ہونے کے ثبوت موجود،،،، عاپ' نے پلٹ وارکرتے ہوئےکہا- گرفتارکرو

پرکاش جاؤڈیکر کے ذریعہ اروند کیجریوال کو دہشت گرد کہے جانے پر عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بی جے پی کو چیلنج دیا کہ اگر اروند کیجریوال دہشت گرد ہیں تو بی جے پی انہیں گرفتارکرو۔
=============================
نئی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع /٣ فروری ٢٠٢٠۔
==============================
 دہلی اسمبلی کے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کےلئےجیسے جیسے وقت نزدیک آرہا ہے، مختلف سیاسی پارٹیوں کے درمیان ایک دوسرے پر حملہ تیز ہوگیاہے۔ تازہ واقعات میں اطلاعات و نشریات کے وزیر اور اسمبلی انتخابات کےلئے بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جےپی) کے انچارج پرکاش جاؤڈیکر نے پیرکوکہا کہ وزیراعلی اروند کیجریوال کے دہشت گرد ہونےکے ثبوت ہیں۔ بی جے پی کے پنڈت پنت مارگ میں واقع ریاستی دفتر میں پرکاش جاؤڈیکر نے پیرکو نامہ نگاروں سےکہا کہ اروند کیجریوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا میں دہشت گرد ہوں، تو اس بات کے کئی ثبوت ہیں۔ پریس کانفرنس میں  بی جے پی کے ریاستی صدر منوج تیواری اور وزیرمملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر بھی موجود تھے۔

پرکاش جاویڈکر پریس کانفنس کرتے ہوٸے۔

اس سے قبل مغربی دہلی سے بی جےپی رکن پارلیمنٹ پرویش صاحب سنگھ ورما نے اروند کیجریوال کو دہشت گرد کہا تھا۔الیکشن کمیشن نے پرویش ورما کے اس بیان کے بعد انہیں بی جےپی کے اسٹار پرچارکوں کی فہرست سے باہر کرنےکے ساتھ ہی پرچار پر 96گھنٹے کی روک بھی لگا دی ہے۔
عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کے اس دعوے پر پلٹ وارکیا ہے۔ پارٹی کے کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بی جے پی کو چیلنج دیا کہ اگر اروند کیجریوال دہشت گرد ہیں تو بی جے پی انہیں گرفتارکرے۔ سنجے سنگھ نےکہا، 'یہ سب ہمارے ملک کی راجدھانی میں ہورہا ہے، جہاں مرکزی حکومت بیٹھتی ہے، الیکشن کمیشن موجود ہے۔ ایک مرکزی وزیر کو اس طرح کے بیان دینے کی اجازت کیسے مل سکتی ہے۔ اگر اروند کیجریوال دہشت گرد ہیں تو میں بی جے پی کو چیلنج دیتا ہوں کہ انہیں گرفتار کرے۔
پرکاش جاوڈیکر نے پریس کانفرنس میں کہا،’’کیجریوال مایوس چہرہ بناکر یہ پوچھ رہے ہیں کہ کیا وہ دہشت گرد ہیں؟اس کے بہت ثبوت ہیں۔کیجریوال نے خود کہاتھا کہ میں ’انارکیسٹ‘ہوں،تو دہشت گرد اور انارکیسٹ میں بہتر زیادہ فرق نہیں ہوتا۔‘‘ مرکزی وزیر نے کہا کہ مسٹر کیجریوال پنجاب کے موگا میں خالستان کمانڈو فورس کے دہشت گرد کمانڈر گرندر سنگھ کی رہائش گاہ پر رات بھر ٹھہرے تھے۔مسٹر کیجریوال وہاں غلطی سے نہیں بلکہ سوچ سمجھ کر ٹھہرے تھے۔عام آدمی پارٹی(آپ)شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے)کے خلاف شاہین باغ میں پچھلے تقریباً 50دن سےجاری احتجاجی مظاہرے کی حمایت کررہی ہے۔ جاوڈیکر نے کہا کہ جناح والی آزادی اور آسام کی تقسیم کی بات کرنے والوں کے ساتھ کھڑا ہونا بھی ایک قسم کی دہشت گردی ہے۔