Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 2, 2020

جامعہ ملیہ اور شاہین باغ میں فائرنگ کے بعد الیکشن کمیشن نے جنوب -مشرقی دہلی کے ڈی سی پی کو ہٹایا.

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا، 'الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق یہ واقف کرایا جاتا ہے کہ چنمیہ بسوال آئی پی ایس (2008)، ڈی سی پی (جنوب مشرق) اپنے موجودہ عہدےسے فوری طور پر آزاد سمجھیں جائیں اور مرکزی وزارت داخلہ کو رپورٹ کریں'۔

نئی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع/ دو فروری ٢٠٢٠۔
=============================
 الیکشن کمیشن نے جنوب مشرقی دہلی کے پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ڈی سی پی) چنميہ بسوال کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔ چنمیہ بسوال اب وزارت داخلہ کو رپورٹ کریں گے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، الیکشن کمیشن نے یہ قدم شاہین باغ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اٹھایا ہے۔ الیکشن کمیشن نے چنميہ بسوال کی جگہ ایڈیشنل ڈی سی پی کمار گیانیش کو چارج دیا ہے۔ کمار گیانیش فوری طور پر ہی عہدہ سنبھالیں گے۔ انہیں فوری طور پر چارج لینے کو کہا گیا ہے۔
بتایا جارہا ہےکہ الیکشن کمیشن جنوب مشرقی دہلی کے ڈی سی پی چنميہ بسوال کے کام کاج سے خوش نہیں تھا۔ کمیشن نےکہا کہ وزارت داخلہ  اور دہلی پولیس کمشنر مستقل ڈی سی پی (جنوب -مشرق) کے طورپر مناسب افسر کی پوسٹنگ کرنے کے لئے تین ناموں کا ایک پینل الیکشن کمیشن کو بھیج سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان نےکہا، 'الیکشن کمیشن کےفیصلےکے مطابق یہ واقف کرایا جاتا ہےکہ چنمیہ بسوال آئی پی ایس (2008)، ڈی سی پی (جنوب مشرق) اپنے موجودہ عہدےسے فوری طور پر آزاد سمجھیں جائیں اورمرکزی وزارت داخلہ کو رپورٹ کریں'۔ انہوں نےکہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر، الیکشن کمیشن حکم دیتا ہےکہ کمارگیانیش، دانکس (1997)، چنمیہ بسوال آئی پی ایس سے فوراً ڈی سی پی (جنوب مشرق) کا عہدہ اپنے ہاتھوں میں لیں۔