Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 18, 2020

کرایہ دار نے مالک مکان کے گھر پر ہاتھ صاف کیا۔۔لاکھوں مالیت کے زیورات و سامان لیکر غاٸب

جون پور ۔۔۔اتر پردیش(نماٸندہ)۔
=====================
کھٹہن تھانہ حلقہ کے شاہ گنج روڈ پر واقع ایک مکان میں بطور کرائیدار رہ رہے نوجوان نے مکان مالک کی آلماری اور باکس توڑ کر اندر رکھا لاکھوں کے زیورات اور نقدی لیکر فرار ہو گیا۔منگل کے روز مکان مالک نے کمرے کی حال دیکھ سامان غائب دیکھا تو پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے معائنہ کے بعد کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق کیراڈیہہ گاؤں کے رہنے والے سنجے یادو کا شاہ گنج روڈ پر مکان ہے۔مکان کے ایک کمرے میں وہ خود رہ کر دیگر چار کمروں کو کرائے پر دے رکھا ہے،جبکہ چھت پر بنائے گئے کمرے کو محفوظ کر اس کے گرہستی کے سامان اور آلماری وغیرہ رکھا ہے جس میں وہ کبھی۔کبھی آتے تھے۔بتاتے ہیں کہ تین ماہ قبل بخشاء تھانہ حلقہ کے چتوڑی گاؤں کے رہنے والے اشوک گپتا ولد چھوٹے لال گپتا اپنی اہلیہ کے ساتھ آکر ایک کمرہ کرائے پر لے لیا۔یہاں رہ کر وہ پرانی بیٹری اور سبزیوں کی خرید فروخت کرنے کا کام کرتا تھا۔اپنی شرافت سے وہ جلد ہی سب سے مل گیا اور سبھی کمروں میں آنے جانے لگا تھا۔مکان مالک کے مطابق اتوار کے روز وہ گھر کے باہر گئے ہوئے تھے جس کا فائدہ اٹھا کر اشوک گپتا نے چھت کے کمرے کا تالا توڑ کر اندر داخل ہو گیا اور آلماری سمیت باکس توڑ کر اندر رکھاڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور چار لاکھ سے زیادہ کے سامان لیکر فرار ہو گیا۔واپس آنے پر اس کے کمرے میں تالا لگا ہواملا جبکہ فون کرنے پر موبائل بند ملا۔چھت پر دیکھنے پر سامان چوری ہونے پر اس کے ہوش اڑ گئے۔متاثر کی تحریر پر پولیس نے معاملے کی تفتیش میں مصروف ہوگئی ہے۔