Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 18, 2020

مہاراشٹرمیں این پی آر نافذ ہوگا:اودھو ٹھاکرے

ممبئی/صداٸے وقت / ذراٸع / 18 فروری 2020.
==============================
:مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے منگل کو بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست میں نیشنل پاپولیشن رجسٹر ( این پی آر ) کو نافذ ہونے سے نہیں روکیں گے ۔ حالانکہ وہ ذاتی طور پر این پی آر کے فارم کی جانچ کریں گے ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کسی کو بھی شہریت ترمیمی قانون سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے .
ادھو ٹھاکرے نے ٹویٹ کیا کہ سی اے اے اور این آر سی الگ ہے اور این پی آر الگ ہے ۔ اگر ریاست میں سی اے اے نافذ ہوجاتا ہے تو کسی کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے جبکہ این آر سی ریاست میں نافذ نہیں ہونے دیں گے ۔
ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ریاست میں این پی آر نافذ ہوگا کیونکہ اس کے بارے میں کچھ بھی متنازع نہیں ہے جبکہ کسی بھی قیمت پر این آر سی کو نافذ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر این آر سی کو نافذ کیا جاتا ہے ، تو یہ نہ صرف ہندووں یا مسلمانوں بلکہ آدیواسیوں کو بھی متاثر کرے گا ۔ جبکہ این پی آر ایک مردم شماری ہے ، مجھے نہیں لگتا کہ اس سے کوئی متاثر ہوگا ۔ یہ ہر 10 سال میں ہوتی ہے ۔