Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 15, 2020

حکومت خود شاہین باغ آئے اور اوپن فرنٹ پر بات کرے،شا ہ سے ملاقات کاکوئی فیصلہ نہیں :خاتون مظاہرین

نئی دہلی:/صداٸے وقت /ذراٸع /١٥ فروری ٢٠٢٠۔
==============================
 شاہین باغ خاتون مظاہرین نے میڈیا میں آنے والی ان باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ شاہین باغ خاتون مظاہرین نے ابھی تک وزیر داخلہ امت شاہ سے ملنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور اس بارے میں جو بھی فیصلہ کیا جائے گا اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔ خاتون مظاہرین اور انتظام و انصرام دیکھنے والوں میں سے محترمہ ملکہ خاں اور نصرت آراء نے بتایا کہ امت شاہ سے ملنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور رات میں ہونے والی میٹنگ میں یہ طے کیاگیا تھا کہ اگر حکومت کو اس سلسلے میں بات کرنی ہے کہ وہ شاہین باغ آئے اور اوپن فرنٹ پر آکر بات کرے۔ انہوں نے کہاکہ ہم لوگ کسی سے ملنے کے خلاف نہیں ہیں لیکن پہلے اس کا خاکہ تیار ہونا چاہئے اور حکومت کو شاہین باغ میں آکر مظاہرین سے بات کرنی چاہئے جو اب تک کا طریقہ رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ میڈیا میں یہ بات پھیلائی جارہی ہے کہ یہاں کی کچھ خواتین امت شاہ سے ملنے والی ہیں جب کہ ایسا اب تک کچھ طے نہیں کیاگیا ہے اور نہ ہی ملنے کے سلسلے میں حکومت کی طرف سے کوئی رابطہ قائم کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ میڈیا کے ایک حلقے میں یہ بات کہی جارہی ہے کہ شاہین باغ میں مظاہرہ کرنے والی خواتین میں سے کچھ نے امت شاہ سے ملنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دریں اثناء ایک خبر رساں ادارے نے وزات داخلہ کے ٹوئٹ کے حوالے سے بتایا کہ شاہین باغ خاتون مظاہرین کو ملنے کوئی وقت نہیں دیا گیا ہے۔ جیسا کہ میڈیا میں شاہین باغ خواتین کا سی اے اے کے سلسلے میں ملنے کا دو بجے کا وقت بتایا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ سنیچر کو دن بھر یہ خبر گشت کرتی رہی کہ شاہین باغ خاتون مظاہرین کا ایک وفد وزیرداخلہ امت شاہ سے ملاقات کرنے والا ہے۔ لیکن شام ہوتے ہوتے وزارت داخلہ نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی میٹنگ طے نہیں ہے۔