Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 15, 2020

سپریم کورٹ میں تال لگادیجئے اب یہ ملک رہنے کے قابل نہیں رہا::جسٹس ارون مشرا

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع۔14 فروری 2020.
==============================
سپریم کورٹ کے جج جسٹس ارون مشرا نے جمعہ کو ایک معاملہ کی سماعت کے دوران سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں تالا لگادیجئے،

انہوں نے کہا کہ میں اس طرح غصہ نہیں ہوتا ہوں لیکن سوچنے پر مجبور ہوگیا ہوں کہ ایسے سسٹم اور ملک میں کیسے کام کروں،

بہتر ہے کہ اس ملک میں رہا ہی نا جائے بلکہ اس ملک کو چھوڑ دیا جائے،
انہوں نے کہا کہ ملک میں جو کچھ ہورہا ہے ہمیں نہیں معلوم کہ کون ایسی بے تکی حرکتیں کررہا ہے، لیکن میں اپنی ضمیر کی آواز پر لبیک کہنا چاہتا ہوں،
دراصل سپریم کورٹ نے ٹیلی کام کمپنیوں اور کچھ دوسری کمپنیوں کو 1.47لاکھ کروڑ روپئے کی ادائیگی کاحکم جاری کیا تھا، جس کی آخری مدت 23 جنوری تھی،جس پر ایک افسر نے روک لگا دی تھی،
حالانکہ سپریم کورٹ کے پھٹکار کے بعد اب مواصلاتی کمپنیوں نے 14 فروری رات 12 بجے سے پہلے پہلے بقایا جات کی ادائیگی کا حکم جاری کردیا ہے.