Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 21, 2020

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 11،248 اموات، 269،482 متاثر، عرب ممالک اور ایران میں بھی کورونا کا قہر جاری۔

دنیا کے 168 ممالک میں پھیل چکا کوروناوائرس -كووڈ 19 رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک اس خطرناک وائرس سے 11،248 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ تقریباً 269،482 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

بیجنگ/ جنیوا، نئی دہلی۔ /صداٸے وقت /ذراٸع /٢١ مارچ ٢٠٢٠۔
==============================
دنیا کے 168 ممالک میں پھیل چکا کوروناوائرس -كووڈ 199 رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک اس خطرناک وائرس سے 11،248 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ تقریباً 269،482 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس پھیلتا جا رہا ہے اور اب تک اس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 258 ہو گئی ہے۔ پنجاب کے نواں شہر میں ایک شخص کی موت سے ملک میں کورونا وائرس سے کل چار افراد کی موت ہوچکی ہے۔ کرناٹک، دہلی اور مہاراشٹر میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی تھی۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین میں کورونا وائرس سے سات اور دنیا بھر میں 1008 افراد کی موت ہوئی ہے۔ چین میں اب تک 3255 لوگوں کی اس وائرس کی وجہ موت ہوئی ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک مغربی بحرالکاہل خطہ میں 3405، یوروپی خطہ میں 4899، جنوب مشرقی ایشیائی خطہ میں 31، مغربی ایشیائی خطہ میں 1312، امریکہ کے نزدیک پڑنے والے علاقوں میں 178 اور افریقی علاقے میں آٹھ افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ یہ وائرس دنیا کے 180 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔ چین کے علاوہ کورونا وائرس نے اٹلی، ایران، اسپین، امریکہ اور جنوبی کوریا سمیت دنیا کے کئی اور ممالک كو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ اس وائرس کے نصف سے زائد کیس اب چین کے باہر کے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق، چین کے بعد اٹلی میں جان لیوا وائرس وسیع پیمانہ پر پھیل چکا ہے۔ اٹلی میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 4032 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 47،021 لوگ اس وائرس سےمتاثر ہیں۔ دنیا کے کچھ دوسرے ممالک میں بھی صورت حال انتہائی سنگین بتائے جارہے ہیں۔
عرب ممالک اور ایران میں بھی کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ ایران میں اس وائرس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،433 ہو چکی ہے جبکہ 19،644 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اٹلی اور ایران کے ساتھ اسپین میں بھی کورونا وائرس نے اپنا قہر برپاکيا ہے۔ اسپین میں کورونا وائرس سے اب تک 1،002 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 19،980 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔جنوبی کوریا میں مرنے والوں کی تعداد 102 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 8،799 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ چینی شہریوں کی اچھی خاصی تعداد والے ملک امریکہ میں بھی یہ بیماری بڑے پیمانے پر پھیل چکی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 249 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 19،285 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں۔
امریکہ نے پہلے ہی کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ملک میں قومی ایمرجنسی قرار دے دیا ہے۔ اس سے امریکہ کی ریاستوں اور دیگر علاقوں میں کورونا وائرس وبا سے نمٹنے کے لئے وفاقی فنڈ سے حکومت کو 50 ارب ڈالر کی رقم ملے گی۔
فرانس بھی اس کی شدید لپیٹ میں ہے اور یہاں اب تک 450 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 12،612 افراد اس سے متاثرہوئے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک 178، ہالینڈ میں 106، جرمنی میں 48، فرانس میں 450، جنوبی کوریامیں 102، سوئٹزرلینڈ میں 43، آسٹریامیں چھ، بیلجئیم میں 37، ناروے میں سات، سویڈن میں 16، ڈنمارک میں چھ، کینیڈا میں 12، ملیشیا میں تین، پرتگال میں چھ ، جاپان میں 33، برازیل میں11، آسٹریلیا میں سات، کروز شپ (ڈائمنڈ پرنسز)میں سات، آئر لینڈ میں تین، ترکی میں نو، پاکستان میں تین، لکسمبرگ میں پانچ، یونان میں چھ، ایکواڈورمیں سات، پولینڈمیں پانچ، سنگاپورمیں دو، انڈونیشیامیں 32، سلوواکیہ میں ایک، مصر میں سات، ہانکانگ میں چار، پیرومیں تین، فلپائن میں 18، عراق میں 13، لبنان میں 4 ،ارجنٹائنا میں تین، سان میرينو میں 14، متحدہ عرب امارات میں دو، تائیوان میں دو، بلغاریہ میں تین، کوسٹا ریکامیں دو، الجيريامیں 11، مراکش میں تین، ہنگری میں تین، ڈوممینیکن ریپبلک نئؓ دو، البانیہ میں دو، مالدووا اور آذربائیجان میں ایک ایک ، یوکرین تین، برکینا فاسو، تیونس، مارٹنیک، بنگلہ دیش، پیراگوئے کیوبا، جمیکا، گوئٹے مالا، گیانا، جزائر ٹاپو، کیوراساؤ، برازايل تھائی لینڈ، آئس لینڈ، سلووینیا، بحرین، روس، میکسیکو، کروشیا، پنامہ، گیبون اور سوڈان میں ایک ایک کی موت ہو چکی ہے۔
پڑوسی ملک پاکستان میں بھی کورونا وائرس کا اثر زیادہ ہے۔ وہاں اب تک 461 لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ اس سے متاثرتین لوگوں کی موت ہو چکی ہے. بنگلہ دیش میں ابھی تک 20 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ اس سے متاثر ایک شخص کی موت ہو چکی ہے۔ سری لنکا میں 70 لوگوں میں انفیکشن کی تصدیق ہو چکی ہے. نیپال میں اب تک صرف ایک متاثر شخص کا پتہ چلا تھا جس کے ٹھیک ہونے کے بعد اس کو چھٹی بھی دے دی گئی تھی جبکہ افغانستان میں 24 مریضوں کا پتہ چلا ہے۔