Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 14, 2020

کورونا وائرس پر پی ایم مودی کی اپیل پر پاکستان نے کی حمایت۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر کے سارک ممالک کو کرونا وائرس کے خلاف متحد ہونے کی دعوت دی ہے۔ کوروناوائرس کے خلاف پی ا یم مودی نے مل کر کام کرنے کی دعوت دی ہے۔سارک ممالک نے پی ایم مودی کےاس تجویز کا خیر مقدم کیا ہے اور پی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع/ 14 مارچ 2020.
==============================
وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر کے سارک ممالک کو کرونا وائرس کے خلاف متحد ہونے کی دعوت دی ہے۔ کوروناوائرس کے خلاف پی ا یم مودی نے مل کر کام کرنے کی دعوت دی ہے۔سارک ممالک نے پی ایم مودی کےاس تجویز کا خیر مقدم کیا ہے اور پی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ نیپال، بھوٹان، سری لنکا،مالدیپ نے پی ایم مودی کے تجویز پر رد عمل کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ یہ ایک بہترین پہل ہے۔ پاکستان کی جانب سے اس تجویز پر مثبت رد عمل آیا ہے۔ پاکستان نے بھی کانفرنسنگ میں شرکت پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔
پاکستان نے کہا کہ وہ تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے پیش کردہ تجویز سارک ممالک کے ویڈیو کانفرنس میں شامل ہوگا۔ اس وائرس کے چلتے دنیا بھر میں 5,000 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان عائشہ صدیقی نے جمعہ کے روز ایک ٹویٹ میں کہا ، "ہم نے بتایادیا ہے کہ صحت کے مسئلے پر پاکستانی وزیر اعظم کے خصوصی معاون ظفر مرزا کے ممبر سار ممالک کی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کے لئے دستیاب ہوں گے۔"  اس وائرس کے خلاف پاکستان کی مہم کی سربراہی مرزاکررہے ہیں۔
چین  کے ہوبئی صوبہ کی راجدھانی ووہان سے شروع ہونے والے جان لیوا کورونا وائرسنے پوری دنیاکو اپنی زد میں لے لیا ہے ۔ اس سے مرنے والوں کی تعداد 5,000 ہوچکی ہے جبکہ 125,841لوگ اس وائرس کے سبب زندگی اور موت کی لڑائی لڑرہے ہیں۔ یوں تو ڈاکٹر اسے  نارمل وائرل بتا تے ہیں لیکن اس کے سبب ہوئی ہلاکتوں کی وجہ سے اسے خطرناک وائرس کےت زمرے میں رکھاگیا ہے۔