Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 14, 2020

کوروناوائرس: ایران نے لاشوں کو دفنانے کیلئے بڑے میدان میں راتوں رات کھودی قبریں، سٹیلائٹ میں قید ہوئی تصویریں

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع/ایجینسیاں۔
==============================
تہران: دنیا بھر یں کورونا وائرس کو لیکر خوفزدہ تصویریں سامنے آرہی ہیں۔ اب تک 4600 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ سوا لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ ایران میں تقریبا 500 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ اس درمیان ایران کی ایک تصویر نے سب کو حیران کردیا ہے۔
 سٹیلائٹ کی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایران میں لاشوں کو دفنانے کیلئے وسیع میدان میں بڑے گڈھے کھودے گئے ہیں۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق گزشتہ مہینے کورونا وائرس کا پہلامعاملہ سامنے آتے ہی ایران نے لاشوں کو دفنانے کیلئے قبریں کھودیں۔ یہ گڈھے تقریبا دو فٹ بال میدان کے برابرہیں۔ اخبار کے مطابق یہ قبر راجدھانی تہران سے تقریبا 120 کلو میٹر دور کام شہر کے پاس کھودی گئیں۔ سٹیلائٹ سے لی گئی تصویروں میں یہ قبر صاف۔صاف نظر آرہی ہیں۔ ایران میں سرکاری اعدادوشمار کے مطاق 10 ہزار سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔
گزشتہ دنوں ایران کے متعدد قبرستانوں میں کالے تھیلے میں بند کئی لاشوں کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ ایران میں  اسلامی روایت کے تحت تدفین سے قبل لاشوں کو صابن اور پانی سے دھویا جاتا ہے ، لیکن وہ لاشیں جن کی تصدیق ہو رہی ہے کہ ان کی موت کورونا وائرس سے ہوئی ہے۔ اس پر دفناتے وقت کیلشیم آکسائڈ کا استعمال کیا جارہا ہے تاکہ اس سے مٹی پر کوئی اثر نہ پڑے۔ اسی وجہ سے قبرستانوں کے باہر وائرس کی ٹیسٹنگ میں وقت لگنے کے چلتے لاشوں کا ڈھیر لگ گیا۔