Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 14, 2020

جونپور میں غیر ملک سے لوٹے شخص کو کھانسی سردی۔۔۔افسران نے کرونا واٸرس کے شک میں کیا اسپتال میں داخل۔۔۔۔جونپور کا دوسرا مشتبہ کیس۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش/ نماٸندہ
===================

ضلع میں تیسرے روز پھر غیر ممالک سے واپس لوٹے نوجوان میں کرونا وائرس ہونے کی خبر سے سنسنی پھیل گئی۔آناً فاناً میں پہنچی محکمہ صحت کی ٹیم نے نوجوان کو ضلع اسپتال کے خاص وارڈ میں داخل کرتے ہوئے خون کے نمونے کو لیکر جانچ کیلئے بھیجا۔کرونا وائرس کے ضلع میں دوبارہ دستک سے ایک بار پھر شہری سہم گئے ہیں۔
بتاتے ہیں کہ مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے سرائے کالی داس گاؤں رہائشی راجا چوہان ولد نند لال چوہان امریکہ میں کسی کمپنی میں نوکری کرتا ہے۔گزشتہ روز وہ تعطیل پر گھر آیا جہاں سردی،خانسی میں مبتلا ہونے پر گاؤں والوں نے کرونا وائرس کا خدثہ ظاہر کرتے ہوئے اطلاع سی او اودھیش شکلا کو دی۔اطلاع ملتے ہی سی او واقعہ کی اطلاع محکمہ صحت کو دی جس پر پہنچی ٹیم نے نوجوان کے خون کا نمونہ لیکر جانچ کیلئے بی ایچ یو بھیج ضلع اسپتال کے خاص وارڈ میں داخل کر لیا ہے۔ضلع میں ہفتہ میں دو مشتبہ مریض کے ملنے سے شہریوں میں خوف قائم ہو گیا ہے۔